Blog

ضرورت معلم

Share the post

امارت شرعیہ محمود ایجوکیشنل سنٹر نزد مدینہ مسجد ہند پیڑھی رانچی کےمکتب امارت شرعیہ میں ایک باصلاحیت استاذ (معلم ) (جو طلباء کو نورانی قاعدہ ،ناظرہ قرآن،اسلام کی بنیادی ضروری معلومات ،اردوپڑھانے کے ساتھ اِملا درست کرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہوں )کی ضرورت ہے ،جو کسی مستند ادارہ سے عالمیت / فضیلت کےساتھ حافظ قرآن ہوں ،نورانی قاعدہ کےطریقہ تعلیم سےواقفیت بھی رکھتے ہوں (تجربہ کار معلم کو ترجیح دی جائے گی )۔
امید وار حضرات اپنی درخواست (جونام ،والد کانام ،تاریخ پیدائش ،پتہ ،موبائل نمبر ،ای میل، تعلیمی لیاقت ،تجربہ اور کم ازکم قابل قبول تنخواہ کے ذکر پر مشتمل ہو)اسناد، شناختی کارڈاور تجربہ کےسرٹیفکٹ کی فوٹو کاپی منسلک کرکے دفتر دار القضاء امارت شرعیہ کربلا ٹینک روڈ رانچی (834001)کے پتہ پر بہ ذریعہ ڈاک/دستی مورخہ 10؍جولائی 2024ء تک بھیج دیں ۔ انٹر ویو کی اطلاع فون کے ذریعہ دی جائے گی ۔۔۔والسلام

(مولانا )محمد شبلی القاسمی
قائم مقام ناظم امارت شرعیہ بہار ارڈیشہ وجھارکھنڈ

رابطہ نمبر :
جناب مولانا ومفتی محمد انور قاسمی
قاضی شریعت دار القضاء رانچی
9430113833
مولانا ابوداؤد قاسمی ،دار القضاء رانچی
9798506704

Leave a Response