جامعۃ المحصنات اور گارجین میٹنگ منعقد


جامعہ میں گارجین میٹنگ کی ضرورت
عام طورپر یہ سمجھاجاتا ہے کہ استاذ کا کام صرف تعلیم دینا ہوتا ہے اور تربیت کرنا والدین کا فرض ہے،لیکن حقیقت یہ ہے کہ تعلیم اور تربیت دو مختلف چیزیں نہیں٫ چونکہ تعلیم بغیر تربیت کے اور تربیت بغیر تعلیم کے اپنا کوئی مقام نہیں رکھتیں،اساتذہ اور والدین کا باہمی رابطہ ان کی گاہے گاہے ملاقاتیں دونوں کے لیے انتہائی ضروری ہیں، چونکہ والدین بچیوں کا بہت قریبی علم رکھتے ہیں٫ اور اساتذہ بچیوں کی نفسیات کے بارے میں ماہرانہ علم رکھتے ہیں لہٰذا دونوں فریقوں کے ملنے جلنے اور تبادلہ خیال کرنے سے ایسے نتائج مرتب ہوسکتے ہیں جو بچیوں کی زندگی پر خوشگوار اثر ڈالیں اور جن سے بچیوں کے لیے مفید رہنمائی حاصل ہوسکے٫حقیقت یہ ہیکہ

اساتذہ اور والدین دونوں کے پیش نظر ایک ہی مقصد ہوتا ہے اور وہ ہے:بچہ اور اس کی کامیابی پس جب دونوں ایک ہی مقصد کے لیے کام کرتے ہیں تو اگر ان میں اشتراک و تعاون ہو وہ ایک دوسرے سے ملتے جلتے رہیں ایک دوسرے کے نظریات اور مشکلات کا علم رکھیں تویہ کام یقینا زیادہ احسن طریق پر انجام پاسکتا ہے۔
اسی لئے
اج 22 جون بروز سنیچر بوقت سات بجے صبح جامعۃ المحصنات قدرت نگر چٹول میں جامعہ کے ڈائریکٹر حضرت مفتی ثناءاللہ صاحب مظاہری استاذ فقہ و حدیث جامعہ رشید العلوم چترا اور جامعہ کے اساتذہ کے مشورے سے گارجین حضرات کی ایک اہم نشست ہوئی جسمیں بہت سارے گارجین حضرات نے شرکت کرکے ہماری ہمت بڑھائی
الحمدللہ نشست کی افتتاح جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا وسیم اختر مظاہری نے قرآن پاک کی تلاوت سے کی٫ بعدہ درود پاک اور پھر جامعہ کے پرنسپل مفتی رحمت اللہ مظاہری نے مقصد نشست کی طرف متوجہ کرتے ہوئے بات شروع کی
جسمیں سب سے پہلے بچیوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ٫
اور پھر بچیوں کی دست کاری و کمپیوٹر کلاسیز کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا
اور بچیوں میں جو گارجین کی طرف سے کمیاں تھیں وہ گارجین حضرات کے سامنے پیش کیا گیا جسکو تمام گارجین حضرات نے قبول کیا ٫
نیز گارجین حضرات کی طرف سے ہر تین ماہ میں ایک نشست رکھنے کی پیشکش کی گئی
نیز بچیوں اور جامعہ کے حق میں نفع بخش مشورے دئے گئے
مشورہ دہندگان میں مفتی فیروز صاحب مظاہری
و ماسٹر فرقان صاحب مولانا تنویر صاحب حافظ ثناءاللہ صاحب ماسٹر شعیب صاحب وغیرہم درجنوں لوگ رہیں
خواتین گارجین کے ساتھ جامعہ کے استانی شاھین رضوان اور عفت شاہین نیز نازیہ ناز و عائشہ صمد نے بات چیت کی اور اپنی بچیوں کو اپنے گھروں میں اچھی تعلیم و تربیت کرنے کی تلقین کیں
اخیر میں مفتی رحمت اللہ مظاہری نے دعاء کرا کر مجلس کو اختتام کیا

