اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے فیصلہ کن جواب کا لمحہ ہے 2024 کا لوک سبھا انتخاب ۔۔نصیر افسر
رانچی ۔ پی آر . ریاست جھارکھنڈ کے جانے مانے شاعر ، مضمون نگار ، ماہر تعلیم و سماجی خدمت گارجناب نصیر افسر نے ریاست جھارکھنڈ کے تمام ووٹر سے بالعموم اور رانچی لوک سبھا حلقہ کے تمام ووٹر سے بالخصوص اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال ہر حال میں اور پہلی فرصت میں ضرور کریں ۔ انہوں نے اپنے پریس اعلانیہ میں یہ تاکید بھی کی ہے کہ اس بار 2024 کا لوک سنبھا انتخاب گزشتہ تمام لوک سبھا انتخابات سے بالکل ہی مختلف اور اہم ہے ۔ اج ہمارا ملک ایک اہم موڑ پہ کھڑا ہے ۔ ایک طرف ملک کے اثاثہ و املاک کو بیچنے والی اور دنیا میں بہترین کہلانے والے آئین کو مٹانے والی پارٹی اپنی پوری طاقت کے ساتھ سرگرم عمل اور نفرت کی دکانیں کھول رکھی ہے ۔ وہیں دوسری جانب ملک کے املاک کو بچانے اور آئین کو بچانے والی پارٹیاں اپنے مقاصد کے لیے متحد اور کوشاں ہیں کہ صدیوں سے ایک گلدستے میں سجے پھولوں کی مانند رہنے والے مختلف مذاہب کے لوگوں میں انسانیت ، اخوت و بھائی چارگی ، محبت و ہم آہنگی کو کس طرح بچایا جا سکے ۔ ان دو مختلف نظریات والی پارٹی میں سیدھی ٹکر ہے اور سیدھا مقابلہ ہے ۔ ہم اقلیتوں اور مسلمانوں کے ایک لمحہ کی خطا سے صدیوں میں انے والی نسلوں کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہوگی ۔ ہم سبھی ووٹروں کو پانچ سالوں میں صحیح فیصلہ لینے کے لیے ایک لمحہ کا موقع دیا جاتا ہے ۔ اگر ہم نے اس لمحہ میں غلط فیصلہ لے کر ووٹ کو ضائع کر دیا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔ ایک لمحہ کی خطا کو صدیوں بھگتنا پڑے گا ۔ ہم سبھی کو یہ معلوم ہے کہ اج کے الیکٹرانک دور میں اپنا ووٹ دینے اور رائے ظاہر کرنے کیلیے صرف اور صرف ایک کلک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور بس ایک لمحہ میں کام تمام ہو جاتا ہے ۔ انتخابات کے موسم میں برساتی گھاس پھوس کی طرح ضمیر فروش اور بکاؤ نیتا اور رہنماچند پیسوں کی خاطر ووٹوں کے بکھراؤ کے لیے سرگرم عمل ہو جاتے ہیں ۔ سماج میں ایسے لوگوں کو ہم اور آپ سبھی اچھی طرح جانتے ہیں ویسے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے ۔ باہر دل سے ان کی ہاں میں ہاں ضرور کیجئے مگر اپ وہی کیجئے جو صحیح میں اپ کو کرنا ہے ۔ آپ خود بھی ووٹ دیں اور دوسروں سے بھی دینے کیلئے راضی کریں ۔