انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ بہت تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف گامزن
جملہ محبان اردو، شہر رانچی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
جیسا کہ آپ حضرات کو معلوم ہے کہ جناب ایم۔ زیڈ۔ خان صاحب کی قیادت میں انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ بہت تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف گامزن ہے، ضلعی شاخوں کا قیام، ممبر سازی کی تحریک اور علاقائی سطح پر نشستوں کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے، چنانچہ اسی سلسلے کی ایک نشست مورخہ ٢٠ جنوری بروز سنیچر بمقام دفتر امن یوتھ سوسائٹی واقع مالی تولہ ہند پیری، رانچی بوقت ١١ بجے دن تا ٢ بجے دن رکھی گئی ہے جس میں اردو تحریک کو گھر گھر تک پہنچانے، ممبر سازی مہم کو تیزتر کرنے، اور اردو کے خلاف ہونے والی نا انصافیوں کے دفاع کے تعلق سے کیء اہم امور پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا لھذا آپ تمام محبان اردو شہر رانچی سے التماس ہے کہ نشست میں ضرور بالضرور شرکت فرما کر اردو تحریک کو آگے برھانے میں کچھ نہ کچھ اپنا کردار ادا کریں
شریف احسن مظہری
کنوینر ضلع رانچی
انجمن ترقی اردو، جھارکھنڈ