Ranchi News

حضرت مولانا محمد کی دختر نیک اختر رابعہ محمد رشتہ ازدواج سے منسلک

Share the post

 

رانچی:راجدھانی رانچی کے سب سے مقبول مدرسہ جھارکھنڈ کی شان مدرسہ حسینیہ حسین آباد کڈرو رانچی کے مہتمم حضرت مولانا محمد صاحب کی دختر نیک اختر رابعہ محمد کی شادی خانہ آبادی بتاریخ 3 جولائی 2023 کو کڈرو رانچی مدنی مسجد میں بہت ہی سادگی کے ساتھ عزیزم فیصل مبین ابن حضرت مولانا مبین الحق قاسمی گریڈیہ  سے نکاح ہوا۔ نکاح  کی تقریب میں شہر کے تعلیمی، سماجی، ثقافتی ،سیاسی ،صحافتی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی جن کا استقبال حافظ سلمان محمد، مولانا ادنان، اور حضرت مولانا محمد کے عزیز و اقارب نے کیا۔ 

نکاح کی تقریب میں جن ممتاز شخصیتوں نے حصہ لیا اور نو عروس جوڑے کو تحفہ و تحائف اور دعائوں سے سرفراز کیا ان میں مولانا افتخار صاحب حیدرآباد، مفتی ریاست علی امروہا یوپی، محمد ایوب، محمد شاکر نگڑی، حاجی مسلم کیسا، شہزادہ ایسٹرو بینکویٹ، مولانا منصور ہزاری باغ، حاجی ظہیر، حاجی معشوق کربلا چوک، حاجی امتیاز، قاری جان محمد مصطفی شہر قاضی، حاجی محمد عارف کلال ٹولی، مولانا محمد اکرم صاحب گریڈیہ، عاشق الہی، شہر قاضی مفتی قمر عالم قاسمی، قاری محمد اسجد، قاری محمد اسعد، صحافی عادل رشید، محمد سعید، مولانا اسرافیل سمیت مدرسہ حسینیہ کے اساتذہ کے علاوہ دیگر سرکردہ لوگوں کی شرکت ہویٔ اور دعاؤں سے نوازا۔ 

Leave a Response