All India NewsBlog

ملت کے مخلصانہ تعاون سے امارت شرعیہ روز افزوں ترقی کی راہ پر گامزن : حضرت امیر شریعت

Share the post

امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ ٹرسٹ کی میٹنگ میں کارکردگی پر اظہار اطمینان اور کئی اہم فیصلے

(پھلواری شریف: پریس ریلیز)

امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ ملت کی ایک بڑی امانت اور ہر کلمہ گو کے لئے ایک عظیم مذہبی نعمت ہے، یہ ادارہ گذشتہ ایک صدی سے جس وقار و اعتماد کے ساتھ ملی خدمات میں مصروف ہےاور جس طرح ملت کے مخلصانہ تعاون و توجہ سے روز افزوں ترقی کی راہ پر گامزن ہے یہ قابل قدر بھی ہے اور لائق صد شکر بھی ،آپ حضرات ٹرسٹ جیسے اہم ڈھانچہ کے ارکان ذمہ دار ہیں اور خوشی ہے کہ آپ کی مکمل فکرمندی اور والہانہ لگاؤ ادارے کو حاصل ہے ،ضرورت ہے کہ اسی اخلاص و محبت اور عزم و حوصلہ کے ساتھ ادارہ کی خدمت کو اپنی سعادت سمجھیں اور ہمیشہ اس کی ترقی و استحکام کے لئے کوشاں رہیں ،ان خیالات کا اظہار امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ نےمرکزی دفتر پھلواری شریف پٹنہ کے میٹنگ روم میں منعقد امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ ٹرسٹ کی میٹنگ میں شریک ٹرسٹ کے ارکان و ذمہ دارن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آپ نے اپنی گفتگو میں نظام امارت اور اس کے طریقہ کار سے متعلق مختلف مفید اور قانونی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی ، جو بلا شبہ چشم کشا اور ادارہ کی تعمیر و ترقی اور اس کی حفظ و بقا کے لئے یقیناًغیر معمولی اہم تھیں ،اس موقع پر ناظم امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ و جھارکھنڈ جناب مولانا مفتی محمد سعید الرحمٰن قاسمی صاحب خیر مقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحمداللہ اس وقت امارت شرعیہ کے تمام شعبے حضرت امیر شریعت مدظلہ کی فعال اور بصیرت مندانہ قیادت کے زیر سایہ ہمہ جہت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،ہر موقع پر ملت کا مخلصانہ تعاون ادارہ کو مل رہا ہے اور آپ حضرات کی مستعدی و دلچسپی سے یہ کارواں پوری تیزگامی کے ساتھ تکمیل مقاصد کے راہ پر رواں دواں ہے ،مجھے خوشی ہے کہ آپ سب میٹنگ میں تشریف لائے ،ان شاء اللہ آپ کے مفید مشوروں سے ادارہ کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم فیصلے لئے جائیں گے ،دعا فرمائیں کہ اللہ اسی نظم و اتحاد کے ساتھ ہم سب کو ادارہ کی خدمت میں لگائے رکھے ،میٹنگ کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا،اس کے بعد سابقہ کاروائی کی خواندگی ہوئی ،تمام شرکاء میٹنگ نے سابقہ کاروائی کی توثیق کی اور اس کے عملی پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ،ایجنڈوں کے ذیل میں نہایت ہی اہم باتیں زیر غور آئیں جن سے متعلق شرکاء میٹنگ نے اپنے مفید آرا پیش کئے اور ان کی روشنی میں تجاویز طے پائیں ،میٹنگ میں حضرت امیر شریعت مدظلہ اور محترم ناظم امارت شرعیہ کے علاوہ صدر قاضی شریعت مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی صاحب،قائم مقام مفتی جناب مفتی احتکام الحق قاسمی صاحب،جناب ایڈوکیٹ ذاکر بلیغ صاحب ،جناب ایڈوکیٹ جاوید اقبال صاحب ،جناب حاجی اکرام الحق صاحب،جناب انجینئر ابو رضوان صاحب ،جناب حاجی محمد عارف رحمانی صاحب،جناب انجینئر ممتاز احمد صاحب،جناب انجینئر فہد رحمانی صاحب،جناب ماسٹر انوار عالم صاحب،جناب حاجی سمیع الحق صاحب ،جناب عرفان الحق صاحب راوڑکیلا،جناب حافظ محمد احتشام رحمانی صاحب،جناب عرفان الحسن صاحب انچارج بیت المال شریک رہے،تلاوت مولانا اسعداللہ قاسمی نے کی ،سابقہ کارروائی نائب ناظم امارت شرعیہ جناب مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی صاحب نے پڑھ کر سنائی ،میٹنگ کی کارروائی مولانا رضوان ندوی صاحب نے قلمبند کی اور حضرت امیر شریعت مدظلہ کی دعا پر یہ اہم میٹنگ اختتام پذیر ہوئی ۔

Leave a Response