All India NewsBlog

مجلسِ علماءجھارکھنڈ کی انتخابی کمیٹی کی اہم نشست منعقد، انتخابی عمل سے متعلق اہم فیصلے

Share the post

رانچی، 16 جولائی 2026:(عادل رشید)آج بروزجمعرات، 16 جولائی 2026ءحواری مسجد کی بالائی منزل، کربلا چوک، رانچی میں مجلسِ علماء جھارکھنڈ کی انتخابی کمیٹی کی ایک اہم اور ضروری نشست منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت حضرت مولانا اصغر مصباحی صاحب، کنوینر انتخابی کمیٹی، نے فرمائی۔اجلاس میں مجلسِ علماءجھارکھنڈ کے آئندہ انتخاب کے سلسلے میں تفصیلی غور و خوض کے بعد درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے:1

. مجلسِ علماء جھارکھنڈ کی نئی تین سالہ میعاد (2026ء تا 2029ء) کے لیے انتخاب،ان شاء اللہ ستمبر 2026ء کے اوائل میں منعقد کیا جائے گا۔2. انتخابی عمل کو شفاف، منظم اور بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات تیز رفتاری کے ساتھ انجام دیے جائیں گے، تاکہ مقررہ وقت پر انتخابات کامیابی سے منعقد ہو سکیں۔3. یہ بھی متفقہ طور پر طے پایا کہ مجلس کا ہر رکن سالانہ رکنیت فیس کے طور پر 100 (ایک سو) روپے ادا کرے گا۔اجلاس میں حضرت مولانا اصغر مصباحی صاحب، مولانا شرف الدین صاحب، مولانا نسیم الحق صاحب، حافظ زبیر احمد صاحب، صادق تحسین اور قاری حسان ندوی شریک ہوئے۔اجلاس کے اختتام پر اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مجلسِ علماءِ جھارکھنڈ کا آئندہ انتخاب باہمی اتفاق، شفافیت اور خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوگا، جس سے تنظیم مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔

Leave a Response