All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi Jharkhand

رانچی کے سجاد ہوئے یوپی میں سمانت

Share the post



رانچی: سماجی تنظیم انجمن ادریسیہ اتر پردیش کے سکریٹریمحمد نقی ادریسی کی رہائش گاہ پر جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی سے آئے معروف سماجی کارکن اورآل انڈیا انجمن ادریسیہ جھارکھنڈ کے ترجمان سجاد ادریسی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر اتر پردیش کے عہدیداروں نے سجاد ادریسی کوانگ وستر (شال)اورپگڑی پیش کرکے ان کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا۔ مقررین نے کہا کہ سجاد ادریسی ایک فعال، مخلص اور باصلاحیت سماجی کارکن ہیں، جو مسلسل سماج کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔تقریب میں حاجی جلال الدین ادریسی (خازن، اتر پردیش)،حاجی حفیظ الدین ادریسی، محمد شکیل ادریسی (ضلعی نائب صدر)، نوشاد ادریسی (ضلعی صدر، شاہجہاں پور) سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔شرکاء نے امید ظاہر کی کہ سجاد ادریسی آئندہ بھی سماجی خدمت کے میدان میں اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے اور مختلف ریاستوں کے درمیان باہمی بھائی چارے اور تنظیمی یکجہتی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

Leave a Response