ملت اسلامیہ کو فتح ایران مبارک ہو: مولانا سید تہذیب الحسن رضوی


رانچی: خطیب انقلاب حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے ایران کی فتحیابی پر ملت اسلامیہ کے خدمت میں اور انسانیت پسند لوگوں کے خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ
آج تاریخ نے پھر ایک کروٹ لی اور صیہونی طاقتوں کو حق کے مقابلے میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ اسلام کی جنگ جنگ خیبر بھی 40 ویں دن علی نے فتح کیا اور آج ایران بھی اپنے دم خم پر مظلوموں کی آواز بن کر ابھرا۔ اور حق کی آواز کو رہتی دنیا تک قائم کر گیا اور یہ دنیا کو بتادیا کہ خدا والے کسی بھی طاقت سے نہیں ڈرتے۔ ایران نے شرائط میں صرف ایران کے مسائل نہیں بلکہ لبنان فلسطین غازہ اور مسلمانوں کی حفاظت کی بات کی ہے۔ باطل سے اپنی باتوں کو منوانا یہ سب سے بڑی طاقت کی علامت ہے۔ ایران نے بتا دیا کہ حق کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے اور حق کبھی جھکتا نہیں ہے۔
کسی بھی طاقت کے سامنے، چاہے اس کے مقابلے میں میزائل ہو یا اسلحہ ہو یا بارود ہو یا ڈالر کی طاقت ہو۔ کیونکہ قرآن کا حکم ہے کہ حق کی فتح اس کا مقدر ہے۔ کربلا حق کی آواز تھی ہے اور رہے گی۔ کل ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ جو ٹرمپ ایران کو صف ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے رہا تھا اور ایرانی عوام کے عزم کو کروڑوں سلام۔
مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے اپنی بات کو بڑی بے باکی کے ساتھ میڈیا کے سامنے رکھی۔ سڑکوں پر اتر کر دنیا کو یہ میسج دے رہی تھی کہ ہم موت سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ سورہ جمعہ اس بات کا گواہ ہے کہ اگر سچے ہو تو موت کی آرزو کرو۔ اس قرآن کے مفہوم کو ایران کے لوگوں نے بتا دیا کہ سچوں کو موت نہیں آتی۔ جھوٹوں کو موت آتی ہے۔ آج تمام فرزندان توحید انسانیت پسند کی جیت کا دن ہے۔
ایران کے سربراہ ایت اللہ خامنائی کی شہادت نے اسلام کی فتح کا ڈنکا بجا دیا۔ آج پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کو ایران سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ کبھی بھی کسی بھی زمانے میں ہمیں باطل حکومت سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ امریکہ نواز مفتیان دین کو شرم آنی چاہیے جو آج ایران پر طرح طرح کے الزامات عائد کر رہے تھے۔ انہوں نے دیکھ لیا کہ کون جیتا کون ہارا۔ ایران کے سارے شرائط کو باطل کو قبول کرنا پڑا اور جھکنا پڑا۔ ایران نے باطل کی بات نہیں مانی۔ باطل سے اپنا حق منوا لیا۔ اور یہ بتا دیا کہ جس قوم میں قربانی کا جذبہ ہوتا ہے وہ کبھی ہارتی ہوئی نظر نہیں آتی۔ ایت اللہ خامنائی کی شہادت پر نیتن یاہو کہہ رہا تھا کہ ہم نے خیبر کا بدلہ لے لیا۔
آؤ دیکھو آج خیبر کی یاد کس قوم نے دلائی ہے۔ اسی لیے میں کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو خیبر کی داستان سناؤ تاکہ تمہارے بچے بزدل نہ ہوں بہادر ہوں۔ اور دشمنوں سے ہر محاذ پر مقابلہ کر سکیں۔ شیعہ، سنی کی تفریق پیدا کرنے والوں کے منہ پر خدا نے بھرپور تماچہ لگا دیا۔ آج ایران کی فتح کسی مسلک کی فتح نہیں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے ماننے والوں کی فتح ہے۔ اکابرین ملت اسلامیہ ہندوستان قابل مبارک باد ہیں جنہوں نے کھل کر ایران کی حمایت کی اور اپنی اوازوں کو بلند کیا۔ فرزندان توحید نے ہر گھروں میں ہر مقام پر ایران کی فتح دعا کی تھی۔ اس دعا کی لاج پروردگار نے رکھ لی اور ہم سب مل کر اپنے رب پہ کریم کا شکریہ ادا کریں۔
ایران کی جیت اسلام کی جیت ہے۔ امریکہ اسرائیل کی ہار یزیدیت کی ہار ہے۔ اب خود مسلمان طے کرے تو یزید کے خانے میں رہنا چاہتا ہے کہ حسینیت کے خانے میں۔ جو اس جیت پر اس فتح پر خوش نہ ہو اس پر خدا کی لعنت ہوگی انشاءاللہ۔








