All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

دارالقضاء امارت شرعیہ پرولیا کی طرف سے ضرورت مندوں کے درمیان نئےکپڑے تقسیم

Share the post

خدمتِ خلق عظیم عبادت ہے، صاحبِ ثروت حضرات کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے .: مفتی محمد فخرالدین قاسمی 

امیرشریعت مفکر ملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم کی ہدایت اور ناظم امارت شرعیہ حضرت مفتی محمد سعید الرحمان قاسمی صاحب کی خصوصی توجہ سے ہر سال کی طرح امسال بھی امارت شرعیہ، بہار ،اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال پھلواری شریف پٹنہ کے ذیلی دارالقضاء امارت شرعیہ چونا بھٹی ضلع پرولیا مغربی بنگال کی طرف سے عید الفطر کی کی مناسبت سے بیواؤں محتاجوں اور ضرورت مندوں کے درمیان نئے کپڑے تقسیم کیے گئے ضرورت مندوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امارت شرعیہ کے ذمہ داران کے بہت ہی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے عید الفطر کے مبارک موقع پر ہمارے لئے نئے کپڑوں کا انتظام کیا تاکہ ہم بھی عید کے روز نئے کپڑے پہن سکیں وہیں دارالقضاء امارت شرعیہ چونا بھٹی پرولیا مغربی بنگال کے قاضی شریعت  مفتی محمد فخرالدین قاسمی صاحب نے کپڑے تقسیم کرتے وقت فرمایا کہ خدمت خلق اور حاجت مندوں کی حاجت روائی عظیم عبادت اور بڑا ثواب کا کام ہے ہے، صاحب ثروت حضرات کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ضرورت مند حضرات کو راحت پہونچ سکے،انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خدمت خلق اور رفاہی کام امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال – پھلواری شریف پٹنہ، روز اول سے کرتی چلی آرہی ہے جس کی ایک کڑی آج ہم سب دیکھ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امارت شرعیہ بزرگوں کی امانت ہے جس کو ہمارے موجودہ ذمہ داران حضرات سنبھالے ہوئے ہیں اور مخدوم گرامی حضرت امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ العالی اور امارت شرعیہ کے ناظم حضرت مفتی محمد سعید الرحمان صاحب قاسمی دامت برکاتہم امارت شرعیہ کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں،اللہ تعالیٰ امارت شرعیہ اور اس کے اکابر کو ہر طرح کے شرور و فتن سے محفوظ رکھے.

Leave a Response