ڈی آئی جی بشرالدین احمد بریاتو قبرستان میں سپرد خاک


رانچی:رانچی بریاتو واقع رانی باغان کے رہنے والے ڈی آئی جی بشیرالدین احمد کا انتقال پر ملال ہوگیا۔ بدھ کو بریاتو قبرستان میں مرحوم کو سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم رانچی میں ڈی ایس پی اور دیہی ایس پی کے مقام پر بھی فائز رہے۔بعد میں ٹرانسفر ہوکر پٹنہ چلے گئے جہاں ضلع ایس پی کے ملازمت کئے اور بعد میں انکا پرموشن ہوکر ڈی آئی جی کا مقام حاصل کیا اور پٹنہ سے ہی ریٹائر ہوئے۔ریٹائر ہونے کے بعدوہ رانچی شفٹ کر گئے۔ریٹائریمنٹ کے بعد سے اب تک رانچی کے اپنے مکان رانی باغان بریاتو میں رہتے تھے۔بیچ میں وہ بیمار ہوگئے۔جہاں ان کا علاج میدانتا دہلی میں چلا۔لیکن قدرت کو تو کچھ اور منظور تھا۔3مارچ2026 کو انہوںنے آخری سانس لی۔جنازے کی نماز میں کافی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔شریک ہونے والوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ان میں کچھ نام ڈاکٹر مجید عالم،منظور احمد انصاری اربا،سعید انصاری اربا، خورشید حسن رومی، ڈی آئی جی نوشاد عالم، سابق ڈی آئی جی شمس تبریز، ڈاکٹر ابو ریحان، سابق وائس چانسلر فیروز عالم، ایڈوکیٹ اے علام، ڈاکٹر قمرالزماں، ڈاکٹر پروفیسر سجاد، ڈاکٹر طارق سجاد، صحافی سعید انصاری،کے علاوہ کافی لوگ تھے۔مرحوم اپنے پیچھےبیوی، دو بیٹا، ایک بیٹی چھوڑ گئے۔








