رانچی کی انوکھی دعوت افطار


رانچی: مسجد جعفریہ رانچی میں 27 سالوں سے مسلسل ماہ رمضان المبارک کے موقع پر انجمن جعفریہ اور مصلیان مسجد جعفریہ کی جانب سے خصوصی روزہ داروں کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا جاتارہا ہے۔ جس میں بلا تفریق مذہب و ملت کے فرزندان توحید افطار اور نماز میں شامل ہوتے ہیں۔ اس مسجد کی بنیاد حضرت مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی کے ہاتھوں 1999 میں رکھی گئی تھی۔ اس وقت سے آج تک اس مسجد میں نماز جماعت اور خطبہ جمعہ حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی انجام دیتے آ رہے ہیں۔ اور مومنین و مسلمین ان کی آواز پر ہر مرحلے میں ساتھ رہتے ہیں۔ مسجد جعفریہ کا افطار کا منظر دیکھنے کے لائق ہوتا ہے۔ امیر و غریب، چھوٹے، بڑے سب ایک ساتھ مل کر بیٹھتے ہیں۔ ملک کی سالمیت اور ملک کی تحفظ کے لیے روزے دار دعا کرتے ہیں۔ حضرت مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی نے اگے کہا کہ روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کرنا نیک عمل ہے۔ اس عمل سے خدا خوش ہوتا ہے۔ اور روح کو پاکیزگی ملتی ہے۔ اس اجتماعی افطار سے مساوات کو طاقت ملتی ہے۔ مسجد جعفریہ وہ مسجد ہے جس کی بنیاد بھی ہر مسالک کے علماء کے ہاتھوں رکھی گئی۔ اور وہ اتحاد کا مرکز بنی ہوئی ہے۔








