خوشحال اینڈ پِریانگی فاؤنڈیشن کا کل ہند مشاعرہ منعقد


نئی دہلی، گزشتہ شام منگولپور خُرد،دہلی میں خوشحال اینڈ پِریانگی فاؤنڈیشن کا کل ہند مشاعرہ بہ تعاون اردو اکادم،دہلی ساہتیہ سدن میں منعقد کیا گیا۔صدارت بزرگ شاعر شیدا امروہوی نے کی جبکہ ڈاکٹر جلیل برہانپوری مہمانِ خصوصی تھے۔

مہمانوں کا استقبال گلپوشی سے کیا گیا۔شیدا امروہوی نے اپنی صدارتی خطبے میں مشاعرے کے انعقاد میں کنوینر اعجاز انصاری اور رام شیام حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خصوصاً غیر مسلم علاقوں میں روشن کرنا اہم قدم ہے۔ڈاکٹر جلیل برہانپوری نے کہا کہ اردو ہندو اور مسلمان دونوں کی زبان ہے۔اسی لئےیہ ہمارے مشترکہ کلچر کی علامت بھی ہے۔مشاعرے کی نظامت کے فرائض دانش ایوبی نے انجام دئے جبکہ ابتدائی نظامت اسلم بیتاب نے کی۔مشاعرے میں ممبئی، برہانپور،کانپور، چاند پور اور غازیہ آباد کے علاؤہ دہلی کے کئی معروف شعراء نے شرکت کی۔

جن کےاسمائے گرامی اسطرح سے ہیں۔شیدا امروہوی،ڈاکٹر جلیل برہانپوری، نفیس کانپوری،اقبال انصاری،اسلم بیتاب،دانش ایوبی،ایاز الاعجاز، پدم گپت،فخرالدین اشرف، ابراہیم علوی،احترام صدیقی،جی۔کے۔یودھونشی،ایس۔ایس۔پراشر،پروین شغف،تولیکا سیٹھ اور ہما پروین۔









