انجمن اسلامیہ سکرھٹو کانکے نے حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر عبیداللہ انصاری قاسمی کو علماء بورڈ کا صدر بنائے جانے پر پُرجوش استقبال کیا


رانچی: آج بعد نماز جمعہ مسجد مینار کمیٹی اور انجمن اسلامیہ سکرھٹو کانکے رانچی کی جانب سے حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر عبیداللہ انصاری قاسمی صاحب کو آل انڈیا پسماندہ علماء بورڈ کا قومی صدر بنائے جانے پر پُرجوش استقبال کیا گیا اور گلدستہ اور پھولوں کا ہار پہنا کر حوصلہ افزائی کی گئی ، پورے علاقے کے لوگوں نے مشترکہ طور پر مولانا قاسمی کو قومی صدر بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پسماندہ طبقات کے مسائل کو حل کرنے میں مولانا قاسمی ہم سب کی آواز بنیں گے ، اس موقع پر آل انڈیا پسماندہ علماء بورڈ کے قومی صدر حضرت مولانا ڈاکٹر عبیداللہ قاسمی صاحب نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ نے جس امید پر مجھے قومی صدر بنایا ہے اور جو ذمےداریاں مجھے دی گئی ہیں میں اس پر پورا کھرا اترنے کی کوشش کروں گا انشاء اللہ ، اپنی ذمےداریوں کو پورے پسماندہ طبقات کے علماء ، حفاظ ، ائمہ مساجد کے اشتراک و تعاون سے ادا کرنے کی بھر جدو جہد اور کوشش کروں گا ، اس موقع پر خاص طور پر شان محمد منصوری ، جاوید منصوری ، نور الھدی ، حاجی کوثر ، تنویر احمد منصوری ، اختر علی ، حاجی کمال الدین منصوری ، حاجی اختر ، فیروز منصوری ، مجید انصاری اور حافظ عبد الرحمان وغیرہ نے اپنے خیال کا اظہار کیا ، اس موقع پر مسجد کے تمام مصلیان موجود تھے۔








