All India NewsBlogJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

مکتب فیضان علیم کے ایک طالب علم نے ایک نشست میں مکمل قرآن پاک سنایا

Share the post

رانچی:(عادل رشید)قرآن پاک کے حفظ و ضبط اور حفاظت و سلسلہ عہد نبوی سے متواترطور پر چلا آرہا ہے ۔ دور حاضر تک کوئی ایسا دور نہیں گزرا جس میں حافظ قرآن نہ پائے جاتے ہوں، ہر صدی میں ہزاروں لاکھوں حافظ قرآن پائے جاتے رہے اور قیامت تک ان شاءاللہ پائے جاتے رہیں گے ۔لیکن حفاظ کرام کی اس کثیر اذدہام میں چند ہی حافظ ایسے ملیں گے جنہوں نے ایک نشست میں پورا قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی ہو ۔مگر بحمدہ تعالیٰ مکتب فیضان علیم فردوس کالونی ہند پیڑھی رانچی بیادگار حضرت قاری علیم الدین میں آج کئی سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے کہ ہونہار اور باذوق طلباءہر سال ایک نشست میں قرآن مقدس سنا رہے ہیں ۔اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال مکتب فیضان علیم کے ایک باذوق ،محنتی اور ہونہار طالب علم حافظ محمد سیف اللہ ابن محمد خورشید بچہ قبرستان مکہ مسجد ہندپیڑھی رانچی نے ایک نشست میں پورا قرآن پاک زبانی سنایا۔ اپنے استاذ محترم حضرت مفتی محمد اللہ قاسمی مہتمم مکتب فیضان علیم نے صبح سات بجے سے قرآن پاک سننا شروع کیا اور بیچ میں ضروری وقفے کے ساتھ بحمدہ تعالیٰ رات کے گیارہ بجے قرآن پاک مکمل ہوا۔ مکتب کی سرپرستی جھارکھنڈ کے مشہور قاری قرآن حضرت قاری صہیب احمد بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں۔ مکتب فیضان علیم کے مہتمم مفتی محمد اللہ قاسمی نے کہا کہ یہ مکتب 2020ء سے چل رہا ہے اور اب تک 12 حفاظ کرام مکتب فیضان علیم سے پڑھ کر نکل چکے ہیں۔ عید کے بعد جلسہ دستار بندی کے پروگرام کا ارادہ ہے۔ یہاں حفظ کے ساتھ ساتھ دینیات کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔

Leave a Response