All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

عراقی گرلز اسکول میں یوم جمہوریہ پر پرچم کشائی

Share the post

رانچی: یوم جمہوریہ کے موقع پر عراقی گرلز اسکول، کربلا چوک، رانچی میں یوم جمہوریہ دھوم دھام سے منایا گیا۔ پروگرام کا افتتاح جمعیت العراقین رانچی کے صدر حسیب اختر نے پرچم کشائی کر کیا۔ اس موقع پر بچوں نے حب الوطنی پر مبنی ملی نغمے پیش کرکے سب کو محظوظ کیا۔ علیسہ پروین ،طیبہ پروین اور نکہت پروین نے 26 جنوری کی اہمیت پر بات کی اور لوگوں کو بتایا کہ ہندوستانی آئین 26 جنوری 1949 کو تیار ہوا تھا۔ اسے بنانے میں دو سال، 11 ماہ اور 18 دن لگے۔ ہندوستانی آئین 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا تھا۔ یہ دن ہمارے لیے بڑے فخر کا دن ہے۔ نوری یاسمین نے کلام پاک کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز کیا۔ بچیوں نے کے بہت ہی دلکش ڈرامہ پیش کیا ،طالبات کو اساتذہ درخشہ پروین ،جوہی ناز، شاکرہ ترنم، بشریٰ صدف کا تعاون حاصل رہا۔پروگرام میں آئے مہمان داراعین شاہدی نے بھی یوم جمہوریہ پر خطاب کیا۔

اظہار تشکر سیکرٹری سیف الحق نے پیش کیا، کمیٹی کی جانب سے مہمانوں اور طلباء میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر حسیب اختر، دستگیر عالم ،سیف الحق، محمد غیاث الدین ، خزانچی مجاہد سہیل، ایگزیکٹو ممبرران میں محمد اسامہ، عبدالغفور سازلی ،مطین الرحمان، مہمانوں میں انجمن اسلامیہ کے سگریٹری ڈاکٹر طارق حسین ، پروفیسر انیس الرحمن،جنید انور،ڈاکٹر نسیم، انعام الحق، محمد اکرم،ارشد کمال،، ذکی احمد،محمد سبحان،محمد طارق،نواب وکیل الرحمن،محمد سلیم، سرور خان، محمد سونو، محمد عقاس، وغیرہ شامل تھے۔

Leave a Response