All India NewsBlogJamshedpur NewsJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جامعہ عربیہ قاسم العلوم بیاسی میں سالانہ جلسہ و تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد

Share the post

چھ طالبہ تکمیل حدیث اور دو طلباء نے تکمیل حفظ قرآن کیا

رانچی: خطہ چانہو کی عظیم علمی دانشگاہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم بیاسی ضلع رانچی کا یک روزہ عظیم الشان سالانہ جلسہ و تعلیمی مظاہرہ آج بتاریخ 22 جنوری 2026 بروز جمعرات منعقد ہوا۔ جلسہ کے مہمان خصوصی الحاج شاہ عمیر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ تھے۔

جلسے کا آغاز حافظ محمد عارف کے تلاوت کلام پاک اور نعت پاک آفتاب عالم موہن پوری سے ہوا۔ اس کے بعد چھ طالبہ کی تکمیل حدیث مکمل کرائی گئی۔ تفسیر حدیث مولانا فیروز، تفسیر فقہ حضرت مولانا منصور عالم مظاہری نے پڑھائی۔ جبکہ دو طلباء کا تکمیل حفظ قرآن جھارکھنڈ کے مشہور قاری قرآں حضرت قاری صہیب احمد صاحب نے مکمل کرائی۔ نظامت کے فرائض مولانا نشاط نے انجام دئے۔ جامعہ عربیہ قاسم العلوم بیاسی کے نونہال طلبہ و طالبات نے اردو عربی انگریزی تقاریر کے علاوہ سائنسی ماڈلز کے ذریعے عوام الناس کو تعلیم کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرایا۔ صدارتی خطبہ مدرسہ ھذا کے مہتمم حضرت مولانا مشرف جمال قاسمی نے تکمیل تفسیر اور مدرسہ کی کارکردگی کو بتایا۔ مولانا مشرف جمال نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی اہمیت زندگی کے ہر پہلو میں ہے، یہ انسان کو باشعور بنا کر صحیح اور غلط میں تمیز کرنا سکھاتی ہے، معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، اور فرد کو بہتر شہری، پیشہ ور اور رہنما بننے کے قابل بناتی ہے، جو زندگی آسان بناتی ہے، خود اعتمادی بڑھاتی ہے، اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت دیتی ہے، اور اسلام میں اس کی فرضیت پر زور دیا گیا ہے۔

ائے ہوئے سبھی مہمان حضرت مولانا صابر حسین المظاہری، حضرت مولانا منصور عالم المظاہری، جھارکھنڈ کے مشہور قاری قرآں حضرت قاری صہیب احمد صاحب، حضرت مفتی طلحہ ندوی، حضرت مولانا عبدالواجد چترویدی، حضرت مولانا شریف احسن المظاہری، حضرت مولانا فیروز، الحاج شاہ عمیر، نظام قیصر کا استقبال مولانا مشرف جمال، مولانا مہتاب ثاقیبی، مولانا ارشد نے کیا۔ مہمان خصوصی الحاج شاہ عمیر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیم ضروری ہے کیونکہ یہ انسان کو علم، شعور اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دیتی ہے، بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے، معاشرے کی ترقی کا باعث بنتی ہے، اور خود اعتمادی بڑھا کر زندگی کو آسان اور بہتر بناتی ہے۔ تعلیم فرد کو صحیح و غلط میں تمیز کرنا سکھاتی ہے، اس کے ذہن کو ترقی دیتی ہے، اور اسے ایک باشعور شہری بننے میں مدد دیتی ہے۔

الحاج شاہ عمیر نے کہا کہ مولانا مشرف جمال قاسمی کی جو محنت ہے وہ قابل تعریف ہے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کو اور ان کے پر ٹیم کو۔ پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں مولانا مشرف جمال قاسمی، مولانا مہتاب ثاقبی، مولانا قاسم، مولانا دانش، حافظ نسیم، محمد توصیف، محمد ارشد، قاری شاہد، مولانا رمضان، ماسٹر ضمیر الدین، محمد پرویز نے اہم رول ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا صابر حسین مظاہری، مولانا منصور مظاہری، حضرت قاری صہیب احمد، مفتی طلحہ ندوی، مولانا عبدالواجد چترویدی، مولانا شریف احسن مظہری، مولانا فیروز، الحاج شاہ عمیر، نظام قیصر، آفتاب عالم، حافظ محمد عارف، سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

Leave a Response