Blog

مولانا ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی نے رانچی ضلع جمیعت علماء کے تمام عہدیداران و اراکین کو مبارکباد

oplus_3145728
Share the post
oplus_3145728

رانچی ضلع جمیعت علماء کے صدر اور سکریٹری کو مولانا ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی نے دی مبارک
رانچی ضلع جمیعت علماء جھارکھنڈ کا انتخاب بحسن و خوبی ہوگیا جس میں علاقے کے علماء کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور جمیعت سے اپنی وابستگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ، سب سے بڑی اور خوشی کی بات یہ ہے کہ رانچی ضلع جمیعت علماء جھارکھنڈ کے صدر مولانا عبد القیوم ، نائب صدر مولانا قاری انصار اللہ قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد و شہر قاضی رانچی اور جنرل سکریٹری جناب الحاج شاہ عمیر صاحب منتخب ہوئے ،

مولانا ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی صاحب نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانچی ضلع کے لئے ایک فعال متحرک اور مخیر جنرل سکریٹری کا انتخاب کر کے نشست میں موجود علماء کرام نے اپنی دانشمندی اور دوراندیشی کا ثبوت دیا ہے ، واضح ہو کہ جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتخاب کرانے میں الحاج شاہ عمیر صاحب کا کلیدی کردار رہا ہے جو سب کے سامنے عیاں ہے کیوں کہ شروع سے ہی ان کا گھرانہ جمیعت علماء ہند سے وابستہ رہا ہے ، مولانا ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی صاحب نے رانچی ضلع جمیعت علماء کے تمام عہدیداران و اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رانچی میں اب عملی میدان میں اتر کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کام بہت ہے اور کام کرنے والے افراد بہت کم ہیں ،

Leave a Response