Blog

مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ کا جلسہ دستار بندی 4 اکتوبر کو

Share the post

رانچی: رانچی کے مشہور و مقبول مدرسہ مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ نور نگر نظام نگر ہندپڑھی رانچی کا چوتھا جلسہ دستاربندی 4 اکتوبر کو منعقد ہونے جا رہا ہے۔ جس کی تیاری کے حوالے سے آج مدرسہ کے پرنسپل حافظ سعد احمد اور صدر مدرس حضرت مولانا شوکت نے پریس کو بتایا کہ جلسہ دستاربندی کی تیاری ابھی سے شروع کر دی گئی ہے۔ جلسہ کی صدارت امارت شرعیہ کے قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی رانچی کریں گے اور نظامت حضرت مولانا مفتی ابو داؤد کریں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی اشرف عباس استاذ ادب دارالعلوم دیوبند ہوں گے۔ مقرر مفتی وصی احمد قاضی امارت شرعیہ پٹنہ ہوں گے۔ اس کے ساتھ حضرت مولانا ڈاکٹر طلحہ ندوی خطیب مکہ مسجد، حضرت مولانا جاوید اختر ندوی امام بڑی مسجد ہوں گے۔ جب شاعر اسلام جمشید جوہر اور حاجی حافظ ابوالکلام چھوٹی مسجد کے امام ہوں گے۔ حافظ سعد اور مولانا شوکت نے بتایا کہ یہ مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ کا چوتھا جلسہ دستاربندی ہو گا۔ جس میں 20حفاظ کرام کو حافظ کی ڈگری دی جائے گی یعنی دستار فضیلت ان کے سروں پر باندھی جائے گی۔ یہ جلسہ 4 اکتوبر بروز بدھ کو بعد نماز عشاء شروع ہوگی۔ آپ سب سے شرکت کی اپیل ہے۔ جلسہ کی سرپرستی حاجی شوکت صاحب کریں گے۔

Leave a Response