ادارہ شرعیہ کے خدمات نصف صدی سے زائدپرمحیط ہیں: علامہ غلام رسول بلیاوی


مدرسہ اہل سنت گلشن بغداد دھنباد میں دارالافتاشاخ ادارہ شرعیہ کا قیام
فقیرڈیہ دھنباد:- ادارہ شرعیہ ملک کے مسلمانوں کاایک ایسامضبوط ومستحکم قلعہ ہے جس کے شعبہ جات جہاں ایک درجن سے زائد ہیں وہیں دارالقضاء سے صادرہونے والے فیصلوں پر عامۃ المسلمین سرخم تسلیم کرتے ہوے معاشرتی اور شرعی خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں تو دوسری طرف دارالافتاء سے شرعی رہنمائ حاصل کر پورے اعتماد ووثوق کے ساتھ عمل پیراہیں یہی وجہ ہے کہ علماء، ذمہ داران ملت اور دھنباد علاقہ گوبندپور کے عامۃ المسلمین کی دیرینہ خواہش وشرعی ضرورتوں کے پیش نظربتاریخ 7/ذی الحجہ 1446ھ بروز بدھ بعد نماز مغرب ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے صدرسیدنورالعین برکاتی اور ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی کی پہل پرمولانامحمد طاہر حسین مصباحی کی نگرانی میں مدرسہ اہل سنت گلشن بغداد فقیر ڈیہ ، گوبند پور ، ضلع دھنباد جھارکھنڈ کے زیر اہتمام مدرسہ ھذا میں “دار الافتاشاخ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ” کے افتتاح کے موقع سے ایک تقریب بنام “جشن افتتاح دارالافتا”رکھی گئی، اس افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی خطیب الھند غازئ ملت حضرت علامہ ومولاناغلام رسول بلیاوی زءدمجدہ قبلہ سابق ممبرآف پارلیامنٹ، موجودہ چیئرمین بہاراقلیتی کمیشن وصدرِ محترم مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے حضرت علامہ مفتی جمیل احمد مصباحی صاحب قبلہ نائب قاضی ادارۂ شرعیہ جھارکھنڈ وپرنسپل اسلامی مرکز رانچی تشریف لائے ۔ تقریب کا آغاز قاری غلام حیدر استاد مدرسہ ھذا نے تلاوت کلام پاک سے کیا مولانا محمد افضل حسین مصباحی استاد مدرسہ ھذا نے عشق و مستی سے لبریز ایک نعتیہ کلام سنانے کی سعادت حاصل کی،پھرحضرت علامہ مفتی جمیل احمد مصباحی صاحب قبلہ کا فقہ کی تعلیم اور اس کی افادیت پر ایک مختصر اور جامع خطاب ہوا،اخیرمیں چیف گیسٹ حضور غازی ملت حضرت علامہ ومولاناغلام رسول بلیاوی صاحب قبلہ نے خطاب فرماتے ہوے کہاکہ جن خطوط واھداف کو ہمارے مشائخ اکابرین نے عطاکیئے ہیں انہیں شرعی رہنمااصولوں پر آج ہم سب گامزن ہوکر ملک، ملت، دین وشریعت کے استحکام کی خاطر اپناتن من دھن قربان کررہے ہیں، علامہ بلیاوی نے فرمایاکہ ادارہ شرعیہ کادارالافتاء شعبہ اس قدر معتمد ومعتبرہے کہ ملک وبیرون ملک کے کونے کونے سے مسلمان شرعی رہنمائ حاصل مضبوطی سے عمل پیراہیں انہوں نے کہاکہ ادارہ شرعیہ کے خدمات جلیلہ نصف صدی سے زائد عرصہ پرمحیط ہیں اور ادارہ نے تاریخ ساز کارہاے نمایاں انجام دے رہاہے، حضور غازئ ملت نے جیسے ہی مدرسہ اہل سنت گلشن بغداد فقیرڈیہ دھنباد میں دارالافتاء شاخ ادارہ شرعیہ کے قیام کا اعلان فرما مجمع نے نعرہاے تکبیرورسالت سے استقبال پرزوراستقبال کیا اس طرح حضور غازئ ملت نے قرب وجوار کے دینی ضرورتوں کی تکمیل فرمائی جس کی اس علاقے میں بڑی شدت سے محسوس کی جا رہی تھی، علامہ بلیاوی نے دوران خطاب دارالقضاء والافتاء کی ضرورت،دینی وعصری تعلیم کی اہمیت،مسلمانوں کی عظمت رفتہ،تاریخ اسلام،اخوت ومحبت،قومی ہم آہنگی،مسلم اقلیت کے حقوق کی بازیابی،نئ نسل کی بہتررہنمائ،بڑھتے ارتدادکے رجحان کی روک تھام،بزرگان دین سے وابستگی اور دقت کے تقاضوں پرمبنی ایسی پرمغزاور نایاب خطاب فرمایاکہ سامعین علماء،مفتیان کرام،عوام وخواص رشک کرتے رہے اور نعروں سے فضاگونجتی رہی، حضور غازئ ملت کی راے پر دارالافتاء شاخ ادارہ شرعیہ مدرسہ اہل سنت گلشن بغدادفقیرڈیہ علاقہ گوبندپور ضلع دھنباد میں فتویٰ نویسی کے لیے عزیز الفقہا حضرت مولانامفتی رضوان احمد مصباحی کو منصب افتا پر فائز کیا۔ اس موقع پر مدرسہ ھذا کے صدر جناب نور الحسن صاحب ، سکریٹری عبد الوکیل صاحب ، نائب سکریٹری محمد فرقان صاحب ، قاری عابد رضا صاحب ، قاری نور عالم صاحب ، مولانا عبدالرشید صاحب ، مولانا عنایت اللہ صاحب ، مفتی طارق صاحب ، مولانا ساجد ، حافظ علیم الدین ، رضا کمالی، حافظ نذر الحسن ، حافظ عاشق صاحب ، مولانا معراج، قاری عابد شبنمی کے علاوہ دیگر کارکنان مدرسہ ھذا اور قرب و جوار کے اکثر ائمہ و عوام شریک تھے ۔
