All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

معروف عالمِ دین مولانا غلام محمد وستانوی کے سانحۂ ارتحال پر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کا اظہارِ تعزیت

Share the post

معروف عالمِ دین مولانا غلام محمد وستانوی کے سانحۂ ارتحال پر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعاءِ مغفرت اور پسماندگان سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
مولانا غلام محمد وستانوی رحمہ اللہ کی دینی، تعلیمی خدمات تقریباً نصف صدی کو محیط ہیں، بالخصوص تصحیحِ قرآن مجید اور اس کی تعلیم و تجوید کے میدان میں جو کارہائے نمایاں انہوں نےانجام دیے ہیں، وہ آبِ زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔ دینی، تعلیمی اور رفاہی کاموں کے وہ نہ تھکنے والے مسافر تھے، انہوں نے اس میدان میں آئندہ نسلوں کے لیے زریں نقوش چھوڑے ہیں، قیامِ مدارس ومکاتب اور مساجد کی تعمیر ان کی روح کی غذا تھی، جس کا اعتراف ان کی حیات ہی میں ملک کے طول وعرض میں کیا جاتارہا، اور آئندہ کیا جاتا رہے گا۔ مولانا رحمہ اللہ کی ذات ہمہ گیر تھی۔ وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔ عاجزی، انکساری، خوش طبعی اور اپنے چھوٹوں پر شفقت وحوصلہ افزائی ان کی زندگی کے نمایاں پہلوتھے، اپنی تاریخی اور وقیع خدمات کی وجہ سے وہ ہمیشہ یاد کیے جاتے رہیں گے۔ان کی رحلت ایک عظیم ملی سانحہ ہے، اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل کی دولت سے سرفراز فرمائے۔
مفتی محمد شہاب الدین قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے اربابِ مدارسِ اسلامیہ، ائمۂ مساجداور علماء وحفاظِ کرام سے دعاءِ مغفرت اور ایصالِ ثواب کی اپیل کی ہے۔

Leave a Response