All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

برصغیرکی تاریخ کاسیاہ ترین دن شہادت بابری مسجد،

Share the post

ظالموں نے جبرابابری مسجدکی جگہ مندر بنوایا، مسجدکی حیثیت کبھی ختم نہیں ہوگی۔

مولانا محمد قطب الدین رضوی

رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے 6/ دسمبر2024 کو شہادت بابری مسجدکے موقع پر رانچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ پوری دنیامیں جہاں کہیں مسجدیں بنائ جاتی ہیں وہ جگہ ہراعتبارسے پاک وصاف ہوتی ہے اور جب مکمل طورپر ایک بارمسجد بن جاتی ہے تو صبح قیامت تک مسجدہی رہے گی، جبراکسی کے قبضہ کرلینے، عمارت منہدم کردینے یاعرصہ دراز تک غیرآباد رہنےسے بھی مسجد کاحکم بدل نہیں جاتا، ناظم اعلی نے کہاکہ آج 6/ دسمبرہے جسے دنیایوم سیاہ کے طورپرمنارہی ہے چونکہ جس بابری مسجدمیں چارسوسال سے زیادہ دنوں تک نمازیں ہوتی رہیں اس تاریخ سازمسجد کو ملک کے غداروں اور انگریز کے چاٹوکاروں نے پورے ہندوستان کو دہشت کےماحول بناکر اڈوانی، اومابھارتی، ونے کٹیار، جوشی اور دیگر سنگھ پریوارکے سریخے لیڈروں کی قیادت میں ہزاروں ہزارکی تعدادمیں ہتھیارسے لیس ہوکر طاقت کے بل بوتے جبرا6/ دسمبر1992 کو بابری مسجد پر دھاوا بول دیااور ان ظالموں نے شھید کر دیا اس طرح ملک کی روح جمہوریت کاسنگھ پریوار نے قتل کردیا، مولانارضوی نے کہاکہ “برصغیرکی تاریخ کاسیاہ ترین دن شھادت بابری مسجد ہے” جسے کبھی بھلایانہیں جا سکتا انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی تاریخ میں بابری مسجد کے انہدام سے بڑاتاریخی سانحہ دوسرانہیں ہوسکتا،
اداہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے دوران خطاب فرمایاکہ کسی بھی انگل سے کبھی بھی ثابت نہیں ہواکہ بابری مسجد کی جگہ رام جنم بھومی ہے بلکہ نچلی عدالت سے لیکر عدالت عظمی تک یہی ثابت ہواکہ بابری مسجد نہایت ہی پاک وصاف اور اپنی جگہ پر بابری مسجد قائم ودائم ہے حتی کہ عدالت عظمی کے آخری فیصلے میں بھی یہ ثابت نہیں ہواکہ بابری مسجد کی جگہ رام جنم بھومی تھی یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے بھی رام جنم بھومی ہونے کے ثابت کافیصلہ نہیں سنایابلکہ ایک سازش اور پلان کے تحت بینچ کے کچھ ججوں نے آستھاکو بنیاد بناکربلاثبوت رام جنم بھومی ٹرسٹ کو وہ زمین دینے کی بات کہی اور جبراستبداد کے ساتھ ظالم حکمرانوں نے بابری مسجد کی جگہ متنازع رام مندر بنوایاجس سے یہ ثابت ہورہاہے کہ ملک کے غداروں نے ظلم واستبداد کی علامت رام مندرکوبنادیا، ناظم اعلی نے کہاکہ جس خطہ ارض غیرمنقسم بھارت میں ایک ہزار سال تک مسلم حکمرانوں نے حکومت کی اگروہ چاہتے تو پورے بھارت میں ایک بھی مندر نہیں بچتامگران مسلم حکمرانوں نے مندروں کی بھی حفاظت کی اور جگہ جگہ ہندوؤں کے لیئے مندر بنواے، مگرجن غیرمسلم راجاؤں نے ہزاروں ہزار مندرکو گرادیااس جانب آج کے جھوٹے ہندوتواکے دعویدار وں نظریں نہیں جاتی اور زبانیں خاموش ہیں چونکہ ان غداروں کو ہندوؤں کی اکثریت کو گمراہ کرکے حکومت پرقابض ہوناہے اس لیئے جان بوجھ کر مساجد، مقابر اور درگاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،
ناظم اعلی نے کہاکہ اس قدر جانکاہ سانحہ شہادت بابری مسجد کاہے باوجودیکہ ملک کی سالمیت اور امن وامان کی خاطر مسلمانوں نے صبروتحمل سے کام لیااور آج بھی لے رہے ہیں مگر ایک دن ایساضرور آئیگاجب بابری مسجد کی بازیابی ہو کر رہے گی

Leave a Response