All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سر سامڑما میں ختم قرآن و دعائیہ مجلس کا اہتمام

Share the post

مڑما:بروز بدھ 4 دسمبر 2024 بوقت 10 بجے دن ،مدرسہ اسلامیہ محمودیہ میں ختم قرآن کے موقع پر حضرت مولانا جمیل احمد صاحب قاسمی امام وخطیب مسجد سبحانیہ بنگلور کا پر مغز بیان ہوا،مجلس کا آغاز سب سے پہلے حضرت قاری صہیب احمد صاحب نعمانی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا ، اس کے بعد نعت رسول پیش کرنے کے لیے مدرسہ ہی کے ایک طالب علم محمد سلمان سلمہ نے کیا ۔اس کے فوراً بعد مدرسہ ہذا کے ناظم ڈاکٹر عبد الجلیل قاسمی ندوی نے مختصر انداز میں مدرسہ کا تاثرات پیش کرتے ہوئے مدرسہ کے طرف تعاون کی درخواست کی ،اس کے بعد حضرت مولانا جمیل احمد صاحب قاسمی نے ختم قرآن کا رسم کرتے ہوئے چند سورتوں کی تلاوت ان بچوں سے کروائی جن کے لیے ختم قرآن کی دعائیہ مجلس منعقد ہوئ ،اس پر روشنی ڈالتے ہؤے پوری انسانیت کی ہدایت و کامیابی پر بات کرتے کہا اس وقت دور حاضر میں سب سے مکرم وبرتر مدرسہ کے طلباء ہیں ، اور اس کا تعلق اصحاب صفہ سے ہے ،اور فرمایا ان کی صحبت اختیار کیجیے کوں کہ اللہ کے کلام کو اپنے سنیے میں محفوظ رکھنے والے یہی طلبہ عزیز ہیں ،لہذا ان کا بھر پور تعاون اور ان کی ضروریات کو پوری کرنا ہم تمام لوگوں کی ذمہداری ہے ،اور فرمایا جس جگہ مدرسہ ہوتا ہے وہاں کے لوگ مقدر کا سکندر ہوتا ہیں ،نیز وہاں کسی طرح کا عذاب نازل نہیں ہوتا ، اور لوگ پریشانیوں سے محفوظ ہوتے ہیں ۔سامعین ان کے بیان سے متاثر ہو کر اپنی آنکھوں سے آنسو روک نا پا ، اس کے ساتھ ہی دعائیہ کلمات سے مجلس کا اختتام ہوا ،مجلس کی ۔۔ صدارت ناظم مدرسہ ڈاکٹر عبد الجلیل قاسمی ندوی نے فرمائی اور نظامت کے فرائض انجام مولانا علی حسین ندوی نے کی ۔اسی کے ساتھ باہر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام میں اطراف کے لوگ کافی تعداد میں موجود تھے ، جنہوں نے اس طرح کے پروگرام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ،شرکت کرنے والے جو قابل ذکر ہیں ،۔خوش نصیب حفاظ کرام میں محمد آفتاب سلمہ دشوالی ،محمد حسن سلمہ کنادو،عبد المہمین سلمہ میسال ،محمد آفتاب سلمہ برٹولی ،محمد اعجاز سلمہ برٹولی،قابل ذکر ہیں ۔اس پروگرام میں مدرسہ کے اساتذہ کرام محمد طہ مسعودصاحب مظاھری مولانا رفیع الدین صاحب مظاہری ، مولانا عتیق الرحمن صاحب قاسمی ، حافظ اصغر مولانا جاوید صاحب مظاہری ،مفتی شاہد صاحب رشید حافظ شفیق صاحب مسعودی ، انکے علاوہ مہمان کرام مولانا شریف حسن مظہری رانچی ،مولانا عبد المنان صاحب بڑاگائیں ،مولانا شریف صاحب ندوی جاڑی ،جناب قاری عثمان صاحب سرسا ، حاجی ،مولانا محب اللہ صاحب ندوی ،مولانا انعام اللہ صاحب ندوی، مولانا رفیق قاسمی ، حاجی شمشیر سرسا ،مولانا مظہر الحق صاحب ندوی، مولانا تنویر صاحب ندوی ،مولانا سفیان صاحب ندوی ،مولانا غلزار ندوی ،مولانا خالد صاحب ندوی ۔ شمیم صاحب کانگریس اقلیت ضلع ادھیکچھ ، جناب عابد صاحب سرسا ، اسروز پرویز سرسا، ورعلاقےکے اکثر علماء کرام اور مہمانان کرام تشریف فرماں تھیں

Leave a Response