چترپور ویلفیئر فاؤنڈیشن کا سالانہ تعلیمی اجلاس


فکر و نظر کا حصول علم کے ذریعے ہی حاصل ہوتا. جو فرد یا قوم علم سے بہرہ مند نہیں ہوتی اس کے پاس اپنا کوئی فکر، نظریہ اور وژن نہیں ہوتا. اور جس فرد یا قوم کے پاس اپنا کوئی نظریہ اور وژن نہیں ہوتا وہ فرد یا قوم پستی کا شکار ہو جاتی ہے.
اسی اصول کو بنیاد بنا کر چترپور ویلفیئر فاؤنڈیشن ( سی ڈبلو ایف) گزشتہ سات آٹھ سالوں سے اپنے علاقہ میں تعلیم اور دیگر ویلفیئر کے کاموں کو پیش رفت دینے کی کوشش کررہی ہے.
گزشتہ اتوار بتاریخ یکم دسمبر 2024 کو سی ڈبلو ایف اپنا ساتواں سالانہ تعلیمی اجلاس بعنوان اڑان 7 منعقد کیا تھا.
تعلیمی اجلاس کے اھم خصوصیات، طلباء کا موٹیویشن، انہیں وژنری بنانا، طلباء کی رہنمائی کرنا، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا، تقسیم انعامات وغیرہ وغیرہ.
سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانچی کے معروف ایجوکیشنل ایکٹیوسٹ برادر تنویر احمد نے کہا کہ ہمیں یہ کوشش کرنی ہے کہ کوئی بچہ اسکول جانے سے محروم نہ رہ جائے. بالخصوص اس امر کی بڑی مضبوطی سے تاکید کیا کہ اگر کوئی طالب علم پڑھنے کا شوق رکھتا ہوں اور مال و وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنی پڑھائی نہیں کر پا رہا ہو تو ایسے طالب علموں کو تلاش کر ان کی پڑھائی کا انتظام ھم سب کو کرنا ہے… اور اس میں موصوف خود معاون بننے کو تیار ہیں.
اجلاس سے مہمان خصوصی جناب شفیق انور صاحب خطاب کرتے ہوئے چترپور کے ان بزرگوں کو خوب خوب یاد کیا اور خراج تحسین پیش کیا جن کی قربانیوں کی وجہ سے آج علاقے میں بڑے بڑے تعلیمی ادارے قائم ہیں جس کے فیض سے بلا تفریق مذہب و ملت فائدہ اٹھا رہے ہیں. موصوف نے بالخصوص گولا ہائی اسکول، چترپور ہائی اسکول اور چترپور کالج کا نام لیا.
امام و خطیب جامع مسجد چترپور مفتی صلاح الدین مظاہری صاحب نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کے علم ہی وہ بنیاد ہے جس کی وجہ سے ھم اور آپ یہاں جمع ہوکر تعلیمی بیداری کا چراغ روشن رکھنے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں.
اجلاس میں رانچی سے تشریف لائے مہمانانِ کرام بالخصوص جناب شفیق انور صاحب ،برادر تنویر احمد صاحب، برادر خالد خلیل صاحب، برادر امتیاز احمد دیگر مہمانانِ کرام جو چترپور سے تعلق رکھتے ہیں بالخصوص امام و خطیب چترپور مفتی صلاح الدین مظاہری صاحب، سیکرٹری جامع مسجد چترپور جناب اخلاق احمد صاحب، حفیظ اللہ صدیقی صاحب، ڈاکٹر رشید الدین صاحب ،ماسٹر شفیع اللہ صاحب، اشرف علی صاحب، ظفر علی صاحب، مصباح الحق صاحب، حافظ ساجد صاحب، مشتاق احمد صاحب ممبران و ذمہ داران سی ڈبلو ایف انتخاب علی صاحب ،اسعد خان صاحب، ارشد خان صاحب، تمجید علی صاحب، ڈاکٹر مظہر الحق صاحب، اختر حسین صاحب، مہتاب صاحب، خطیب صاحب، مزاج اقبال صاحب، عفان صاحب اور طلباء و سامعین سینکڑوں کی میں موجود تھے.
صدر سی ڈبلو ایف برادر انتخاب علی نے مجمع کو سی ڈبلو ایف کے گزشتہ کارگزاریوں سے متعارف کرایا اور شکریہ اور دعاؤں کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا…
