جمہوریت میں حق رائے دہی سب سے بڑی طاقت ہےاپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں: مجلس علماء جھارکھنڈ
اعلان
جیسا کے آپ جانتے ہیں کہ جمہوریت میں حق رائے دہی سب سے بڑی طاقت ہے، یہ ایسی طاقت ہے کہ جس کے ذریعہ حالات کے رخ کو موڑا جا سکتا ہے، بد قسمتی سے ہمیں خود اپنی اس طاقت کا ااحساس نہیں ہے۔ آپ اچھی طرح واقف ہیں کہ ریاست جھارکھنڈ کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے، پہلے مرحلہ کی ووٹنگ 13نومبر اور دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 20نومبر کو ہوگی۔ لہذا ۔اس سلسلہ میں چند گذارشات ہیں :
نمبر۱۔ مجلس علماء جھارکھنڈکے ضلعی صدور ، نظماء ، ذمہداران ، کارکنان اور اس سے وابستہ حضرات خصوصی توجہ دیں اور اپنے اپنے حلقوں میں بیداری مہم چلائیں۔ نیزائمہ،علماء، پنچایتوں ،انجمنوں، تنظیموں ، اور دیگر قومی وملی اداروں کے ذمہ داروں سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں بیداری لانے کی کوشیس کریں ۔
نمبر ۲ ۔ خطباء حضرات سے درخواست ہے کہ جمعہ کے موقع پر ووٹ کی شرعی ،اور آئینی حیثیت کو عنوان بنا کرخطاب فرمائیں ۔
نمبر۳ ۔ مرد حضرات اپنے گھر کی خواتین کو حفاظت کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچاکر ووٹ دلوائیں۔
نمبر۴ ۔ روزگار یا تعلیم کے سلسلے میںدوسرے علاقہ میں مقیم ہوںوہ بھی کوشش کریں کہ الیکشن کے دن جہاں ان کا پولنگ بوتھ ہے وہاں پہنچ کر ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔