Jharkhand News

مسلم مجلس علماء جھارکھنڈ مجلس شوریٰ کی نشست رحمانیہ مسافر خانہ میں4کو

Share the post

رانچی:مسلم مجلس علما ء جھارکھنڈ کے قومی صدر مفتی عبد اللہ ازہر قاسمی نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ مسلم مجلس علماء جھارکھنڈ کا قیام دس سال مکمل ہو گیا ہے ۔ مجلس نے قیام کے اول روز سے مسلمانوں کے سیاسی ، سماجی ، تعلیمی ، تہذیبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے مستقل سیمنار کانفرنس ، اجلاس ، کا اہتمام کر تا رہا ہے ۔ قومی ملی فلاحی اہداف کو حاصل کر نے کے لیے مختلف مواقع پر سماج کے نمائندوں مذہبی رہنمائوں ، سیاستدانوں کے درمیان مذاکرہ و اجلاس کے ذریعے احساس زندگی پیدا کر نے کے لیے سر گرم عمل رہا ہے ۔ اب جب کہ مجلس کا دس سال مکمل ہو چکا ہے ایسے میں باہمی مشاورت و مذاکرہ کے لیے ایک اہم نشست کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ تاکہ آپسی رشتہ و بھائی چارہ مزید مربوط و مستحکم ہو سکے، اور مستقبل میں مسلمانوں کا سیاسی و سماجی اہداف کی حصولیابی کے لیے لایحہ عمل تیار کیا جا سکے ۔ اس اہم اور حساس مسائل کو حل کر نے کے لیے 4 جنوری 2024بروز جمعرات بوقت بعد نماز ظہر رحمانیہ مسافر خانہ، مین روڈ ، رانچی میں ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ تمام ملی ، تنظیمی ، تعلیمی اداروں کے نمائندے اور مساجد ، مدارس ، مکاتب و خطبائے مساجد سے پر خلوص گزارش ہے نیز سماجی و سیاسی رہنمائو سے بھی اپیل ہے کہ اس مبارک نشست میں حاضر ہو کر اپنے نیک مشوروں سے قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لیے مسلم مجلس علماء جھارکھنڈ کے رہنمائوں کی حوصلہ افزائی فرمائیں ۔تاکہ مضبوط و مربوط لایحہ عمل مستقبل کے لیے تیار کیا جا سکے ۔ وقت کی نزاکت اور اپنی ذمہ داریوں کی تئیں اپنے تمام تر مصروفیات کو قربان کر کے تعمیر قوم و ملت کا اہم حصہ بننے کا فیصلہ لیں اور مشاورت میں شرکت فرما کر قومی یکجہتی ، سیاسی و سماجی بیداری کا ثبوت دیں ۔ مفتی عبد اللہ ازہر قاسمی ،صدر مجلس علما ء جھارکھنڈ واراکین مجلس شوریٰ ، محمد نسیم ، ماسٹر مزمل حسین ، محمد انور خان ۔

Leave a Response