Hazaribag News

مدرسہ محمدیہ سلطانہ میں تعزیتی نششت اختتام پذیر

Share the post

 

 مولانا طاھرخطابت ومناظرہ کی یکتاۓ روزگار شخصیت کا نام 

ہزاری باغ: مدرسہ محمدیہ سلگا ڈپو سلطانہ ہزاری باغ میں حضرت مولانا سید طاہر حسین گیاوی رحمہ اللہ علیہ کی یادمیں تعزیتی نششت کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حضرت مولانا عبدالواجد رحمانی چترویدی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء لاتیہار نے کی نششت کا آغاز مدرسہ محمدیہ سلطانہ کے استاذ حفظ و قرأت حافظ توصیف صاحب کی تلاوت قرآن سے ہوا 
بعد تلاوت لوہردگا سے تشریف لاۓ شاعر قاری نثار دانش نے اپنے پرسوز آواز میں منظوم کلام پیش فرمایا جس سے سامعین میں وجد کی کیفیت پیدا ہوگئ ہر آنکھ نمناک ہوگئیں 
مدرسہ محمدیہ سلطانہ کے ناظم مولانا نورالدین ندوی نے کہا کہ مولانا طاھر صاحب رحمہ اللہ علیہ ایک بےباک اور حق گو خطیب تھے میدان مناظرہ میں کوئی ان کے سامنے ٹک نہیں پاتا تھا آج ہمارے درمیان سے مولانا وہاں چلے گیے جہاں سے کوئی واپس نہیں آتا مگر مولانا کی خدمات کا ہمیشہ چرچہ کیا جاتا رہے گا 
صدر نششت حضرت مولانا عبدالواجد رحمانی چترویدی نے کہا مولانا طاھر حسین اس مرد آہن کا نام تھا جس کو باطل پرستوں نےہمیشہ زک پہونچانے کی کوشش کی مگر مولانا ہر بار نئی توانائی کے ساتھ میدان میں آتے سچ ھے”جسے خدا رکھے اسے کون چکھے کے” مصداق اللہ نے آپکی ہر بار حفاظت کی آپ اپنی طبعی عمر گذار مالک حقیقی کے حضور تشریف لے گیے مولانا میدان خطابت ومناظرہ کے یکتائے روزگار شخصیت کے مالک تھے آپ کی وفات موت العالم موت العالم کے حقیقی مصداق ھے آپ کی وفات سے علمی دنیا میں جوخلا پیدا ہواھے اس کا پر ہونا بظاہر ناممکن نظر آتا ھے قاری نثار دانش صاحب نے میں بہت دنوں تک مولانا کی خدمت میں بہت دنوں رہا مولانا بڑے خلیق اور خور نواز تھے حافظ  طہ حاجی مرتضیٰ  وغیرہ نے بھی اظہار خیال فرمایا اخیر میں مولانا رحمہ کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا مولانا عبدالواجد چترویدی صاحب کی رقت آمیز دعا کے ساتھ نششت اختتام پذیر ہوا نششت میں اساتذہ طلبا کے علاوہ سلطانہ و اطراف کے لوگ شریک تھے مولانا نورالدین ندوی صاحب نے سامعین کا شکریہ ادا فرمایا

Leave a Response