All India NewsBlogfashionJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi NewstechnologyUncategorized

شبلہ مکتب میں توصیفی پروگرام اختتام پذیر

Share the post

انجمن فروغ اردو (لاتے ہار یونٹ) کی جانب سے ضلع لاتے ہار کے باری یاتو بلاک کے مشہور و معروف گاؤں شبلہ کے مکتب میں بچوں کے لیے خوش خطی و سیرت پاک کوئز کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں گاؤں کے تقریباً چالیس بچوں نے شرکت فرمائی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔پروگرام کا آغاز صبح اٹھ بجے سے ہوا اور سب سے پہلے بچوں کا انعامی مقابلہ شروع ہوا جس میں تقریبا 20 بچوں نے حصہ لیا۔دوسری طرف پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا اور اور محمد انس نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس کے بعد نعت پاک کے لیے صفت پروین،سائنہ پروین اور صائمہ پروین نے مشترکہ طور پر نعت پاک پیش کیا۔اس کے بعد انابیہ پروین کی ٹیم نے ترانہ پیش کیا۔پروگرام کے آخر میں انعامی نتائج کا اعلان ہوا جس میں بالترتیب محمد انس،سائنہ پروین اور صفت پروین اول دوم اور سوم آئے۔محمد انس کو انجمن فروغ اردو ضلع لاتے ہار کے بارے یاتو بلاک کے کو آرڈی نیٹر جناب محمد شہنشاہ نے سرٹیفیکیٹ،میڈل اور کتابیں دے کر بچے کی حوصلہ افزائی کی۔سائنہ پروین کو شبلہ مکتب کے استاد حافظ محمد شمشیر نے اعزاز سے نوازا۔ساتھ ہی صفت پروین کو گاؤں کے بزرگ شخص جناب نعیم صاحب نے انعامات دے کر بچے کی حوصلہ افزائی کی۔چند بچوں کو تشجیعی انعام بھی دیے گئے جن میں محمد حارث،محمد فیصل،صائمہ پروین،محمد مبشر،ریشماں پروین،محمد ساحل،عفیفہ پروین اور الشفا پروین کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔وہ بچے جنہوں نے پروگرام میں حصہ لیا انہیں بھی انجمن فروغ اردو کی جانب سے قلم،میڈل اور کتابوں سے نوازا گیا۔گاؤں کی مقتدر شخصیات میں جنہوں نے پروگرام میں دلچسپی لی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی ان میں جناب اعجاز صاحب،محمد آفتاب،اعجاز جونیئر،محمد سرفراز،محمد صدام،مولانا محمد وسیم الدین ندوی،محمد افتاب احمد،محمد خالد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔پروگرام کی صدارت حافظ محمد شمشیر نے فرمائی اور نظامت کے فرائض محمد غالب نشتر نے انجام دیے اور کوآرڈی نیٹر جناب محمد شہنشاہ کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

Leave a Response