Sunday, September 8, 2024
Ranchi Jharkhand News

دار العلوم سلیمانیہ ،ساہر،پسکانگڑی کاپانچواں عظیم الشان اجلاس دستاربندی وپیام انسانیت کانفرنس 28مئی کو

رانچی،23؍مئی:دار العلوم سلیمانیہ سلیمان نگر، سلیمان نگر ،ساہر، بسیلہ ، پسکا نگڑی رانچی کا پانچواں عظیم الشان اجلاس دستار بندی وپیام انسانیت کانفرنس 28؍مئی 2024بروز منگل بمقام سلیمان نگر کے وسیع وعریض میدان میں بعد نما زمغرب جلسہ دستاربندی وپیام انسانیت کانفرنس کا پروگرام منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی نمونۂ اسلاف حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی ،ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف ،پٹنہ۔ خطیبِ ہندوستان ماہر لسانیات حضرت مولانا عبد اللہ سالم قاسمی چترویدی ،ڈائرکٹر الہدیٰ ایجوکیشنل اکیڈمی ارریہ ، بہار ۔فاضل جلیل شہنشاہ علم و حکمت حضرت الحاج مولانا محمد اختر حسین صاحب مظاہری ، مہتمم مدرسہ عالیہ پتراٹولی ، کانکے ،ر انچی ۔ فصیح البیان حضرت مولانا مفتی محمد انور صاحب قاسمی ، قاضیٔ شریعت دار القضاء امارت شرعیہ ،رانچی ۔ حضرت مولانا اکرام الحق صاحب عینی، مہتمم مدرسہ قاسمیہ چنڈو ،ضلع لوہردگا ۔تالیٔ قرآن قاری صہیب احمد صاحب ، استاد مدرسہ عالیہ پتراٹولی ، کانکے، رانچی۔ شاعر ہندوستان شعبان دل خیرآبادی ، ان کے علاوہ علاقے کے دیگر علمائے کرام وشعرائے عظام تشریف لارہے ہیں۔ اس موقع پر دار العلوم سلیمانیہ کے 46خوش نصیب حفاظ کرام کی دستاربندی ہو گی۔لہٰذا ہمدردان قوم و ملت سے درخواست ہے کہ کثیر تعداد میں شریکِ جلسہ ہوکر علمائے ربانیّن کی ایمان افروز بیانات سے مستفیض ہوں۔ اس کی اطلاع مدرسہ کے مہتمم مولانا جسیم الدین صاحب نعمانی اور معاون حافظ نور حسن صاحب نے دی ہے۔

Leave a Response