All India NewsBlogfashionJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی قیادت میں جمعیۃ علماء ہند کی حالیہ ملی خدمات آبِ زر سے جانے کے قابل ہیں/ مفتی محمد شہاب الدین قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماءجھارکھنڈ

Share the post

خدمتِ خلق کارِ نبوت ہے/ مولانا صغیر احمد مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

ضلع گریڈیہ میں دوسو مقامی جمعیتیں تشکیل دی جائیں گی/ مولانا محمد اکرم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ

جمعیۃ علماء حلقہ جی ٹی روڈ اور حلقہ بگودر کی ملی خدمات دیگر حلقہ اور مقامی جمعیتوں کے لیے مشعلِ راہ ہے/مولانا رستم قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ

اجلاس اراکینِ مجلسِ عاملہ و مجلسِ منتظمہ جمعیۃ ضلع گریڈیہ اور مقامی جمعیتوں کے عہدہ داران سے جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کا خطاب

31 جولائی 2025 کو جامعہ حسان بن ثابت چینو گریڈیہ میں جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ کی مجلسِ عاملہ اور مجلسِ منتظمہ کے اراکین نیز مقامی جمعیتوں کے ذمہ داران کا ایک اجلاس جناب مولانا محمد اکرم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے صوبائی جنرل سیکریٹری جناب مفتی محمد شہاب الدین قاسمی اور صوبائی نائب صدر جناب مولانا صغیر احمد مظاہری شریک ہوئے۔


مفتی محمد شہاب الدین قاسمی نے مقامی جمعیتوں کی تشکیل، اس کے اصول وضوابط اور اس کے اغراض ومقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جماعت اور تنظیم کے لیے مقامی اکائیاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، مفتی صاحب نے جمعیۃ علماء ہند کے پلیٹ فارم سے ملک و ملت کے لیے دی جانے والی عہد بعہد خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے اکابر ایک لمحہ کے لیے بھی خاموش نہیں بیٹھے ہیں، ملت کو جب بھی، جہاں بھی ضرورت پڑی علم وعمل اور اہلِ عزیمت یہ قافلہ سرگرمِ عمل رہا۔
جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماءجھارکھنڈ نے کہا کہ آج بھی جانشینِ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی قیادت میں ملک و ملت کے لیے جمعیۃ علماء ہند ہر محاذ میں کمر بستہ ہے، اس موقع پر مفتی صاحب نے اودے پور فائل نامی فلم کے اسٹے کے سلسلہ میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی عدالتی جدوجہد کا تفصیل سے ذکر کیا، انہوں نے مزید کہا، بمبئی لوکل ٹرین سلسلہ وار بم دھماکہ کے سلسلہ میں پھانسی اور تاحیات عمر قید سے 19سال بعد رہائی بھی جمعیۃ علماء ہند کی حالیہ خدمت بھی آبِ زر سے لکھے جانے کے قابل ہے۔
صوبائی جنرل سیکریٹری نے اس موقع پر جھارکھنڈ میں آئے دن موب لنچنگ پر اپنے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاری کے آفتاب انصاری کے وحشیانہ قتل سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں میں خوف وہراس ہے، مفتی صاحب نے کہا، جمعیۃ علماء جھارکھنڈ حکومتِ جھارکھنڈ سے آج پھر اپنے مطالبہ کو دیراتی ہے کہ جلد از جلد موب لنچنگ کے خلاف قانون بنائے، موب لنچنگ کے شکار کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ اور سرکاری نوکری دی جائے، قاتلوں کو پھانسی کی سزا دی جائے، اوراس میں جو تھانہ ملوث ہے، اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے، تاکہ صوبہ میں موب لنچنگ کے شرمناک واقعات نہ دہرائے جائیں، اور دنیا بھر میں ہمارا صوبہ بدنام نہ ہو۔
مفتی صاحب نے جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 70 مقامی کمیٹیاں بنانے پر صدر جناب مولانا محمد اکرم قاسمی اور جنرل سیکریٹری جناب مولانا محمد رستم قاسمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں کہ ضلع کے اکثر مسلم گاؤں میں مقامی جمعیتیں بن جائیں، اور تشکیل شدہ جمعیتوں کو فعال کریں، مفتی صاحب نے کہا کہ مقامی جمعیتیوں کے ذریعہ اصلاح معاشرہ، مسلم بچیوں کے درمیان پھیلتا ارتداد پر قابو پانا بھی ممکن ہوسکے گا، مقامی جمعیتوں کے دائرۂ عمل میں مکاتبِ دینیہ کا قیام، جن میں عصری مضامین بھی پڑھائے جائیں، آسان ہوگا، جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مقامی جمعیتیوں کا بنیادی کام معاشی اور اقتصادی جدوجہد بھی ہے، جس کے ذریعہ غریب اور مستحق لوگوں تک پہنچنا اور ان کی مدد کرنا آسان ہوتا ہے۔
مولانا صغیر احمد مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے کہا جمعیۃ علماء ہند سب جماعتوں، تنظیموں اور اداروں کی محافظ ہے، اس میں لگنا اس وقت کی بڑی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ خدمتِ خلق کارِ نبوت ہے، یہ ایک عبادت ہے، ہمارے لیے سعادت ہے کہ ہمیں جمعیۃ علماء ہند کے پلیٹ فارم سے خدمت کا موقع مل رہا ہے، نائب صدر نے مقامی جمعیتوں کی تشکیل پر زور دیتے کہا کہ ہر ہر حلقہ میں اس تحریک کو تیز کردیں۔
جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ کے صدر مولانا اکرم قاسمی نے ضلع کی کارکردگی اور رپورٹ سے اراکین کو آگاہ کیا، اور پورے ضلع میں جمعیۃ علماء کی جاری سرگرمیوں کو بتاتے ہوئے ذمہ داروں کو کہا کہ جہاں مقامی جمعیۃ بن چکی ہے، وہاں مٹینگ بلاکر کاموں کا جائزہ لیں، اور اس کی رپورٹ ضلع کو پیش کریں، مولانا محمد اکرم قاسمی نے ضلع جمعیۃ کے آفس کے سلسلہ میں جاری جدوجہد سے بھی اراکین کو آگاہ کیا، انہوں نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے ضلع میں تربیتی اجلاس منعقد کریں گے اور پورے ضلع میں دوسو مقامی جمعیتیں تشکیل دیں گے۔
مولانا محمد رستم قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ نے ضلع جمعیۃ کی سرگرمیوں سے اراکین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گریڈیہ میں 70 مقامی جمعیتیں سرگرم عمل ہیں، اس موقع پر انہوں نے ذمہ داروں سے کہا کہ تشکیل شدہ جمعیتوں کو فعال کریں، اور دستورِ اساسی جمعیۃ علماء ہند میں دیے گئے تعمیری جدوجہد کو اپنی اپنی جمعیتوں میں نافذ العمل کریں اور اس طرح ملی خدمات کا دائرہ وسیع کریں، مولانا محمد رستم قاسمی نے پورے ضلع میں اصلاح معاشرہ تحریک کو عام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہر مقامی جمعیۃ میں اس تحریک کو چلایا جائے گا، ضلعی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ جی ٹی روڈ حلقہ کی جمعیۃ پندرہ بیواؤں کو ایک ایک ہزار روپے اور بگودر حلقہ کی جمعیۃ دس بیواؤں کو ایک ایک ہزارروپے وظیفہ دے رہی ہے، جو بلا شبہ دیگر حلقوں کی جمعیتوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
اجلاس میں مولانا معصوم مظاہری سرپرست جمعیۃ علماء حلقہ راجدھنوار نے عملی جدوجہد، مولانا الیاس مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ و جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ راجدھنوار نے بیت المال کو مضبوط کرنے اور شہر گریڈیہ میں آفس کے قیام کی طرف توجہ دلائی، مولانا الطاف نعمانی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ نے اصلاح ِ معاشرہ تحریک کو ہر ہر مقامی جمعیۃ میں عام کرنےکا عزم کیا، مولانا جوہر مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ و صدر جمعیۃ علماء حلقہ جی ٹی روڈ نے مزید مقامی جمعیتوں کی تشکیل کا عزم کیا، حافظ محمد اکبر مالک شاندار مال، جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ جی ٹی روڈ جو ہمیشہ جمعیۃ کے لیے سرگرم رہتے ہیں، مزید خدمات کے لیے ہر طرح کی جدوجہد کا اظہار کیا، مولانا امتیاز قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ نے اپنی جدوجہد تیز کرنے کی طرف توجہ دلائی، مولانا سمیع اللہ مظاہری نے جمعیۃ کے کاموں کو سوشل میڈیا میں لانے اور اس کے لیے ایک ٹیم بنانے کی طرف دلائی، حاجی ماسٹر منصور عالم امرا سینیر رکن جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ نے تشکیل شدہ مقامی جمعیتوں کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا، حاجی ماسٹر معین الدین اور حاجی ماسٹر نعیم الدین ناواٹانڈ سینیر ارکان جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ نے جمعیۃ علماء ہند سے اپنی 27 سالہ قدیم وابستگی کو بیان کرتے ہوئے اپنی زندگی میں جمعیۃ کی طرف سے ہر عملی جدوجہد کو اولین ترجیح بنانے کا عزم کیا،
مولانا ابو طلحہ صدر جمعیۃ حلقہ بگودرنے کہا کہ ہم صرف تجاویز پر ہی منحصر نہ رہیں بلکہ اپنی اپنی جگہ عملی جدوجہد تیز کردیں، جناب منظر جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ بگودرنے ضلعی صدر اور ضلعی جنرل سیکریٹری سے گاہے بگاہے راہِ عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے ممکنہ جدوجہد کا عزم کیا۔ مولانا ذاکر قاسمی سیکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ جی ٹی روڈ نے بھی جمعیۃ علماء ہند کےلیے اپنی ہر طرح کی خدمات پیش کرنے کا عہد کیا، مولانا احمد قاسمی نےووٹر آئی ڈی درست کرنے اور مکاتب کے قیام کی طرف توجہ دلائی۔
اجلاس میں اپنے اپنے حلقہ کے فعال کارکنان مولانا شرافت قاسمی امام وخطیب جامع مسجد کسمرجا، مولانا بلال قاسمی ناظم جامعۃ القاسم اسلام پور، مفتی ہدایت اللہ قاسمی مہتمم مدرسہ احسن العلوم کسمرجا، حافظ عبد الغفورمادھوپور، مولانا عقیل حسامی ناوا ٹانڈ، مولانا حمزہ قاسمی ناواٹانڈ، مولانا عارف چینو، حافظ ارشد ٹھاکر چک، مکھیا اسلم ناواٹانڈ،جناب عبد اللطیف کھچگڈی، قاری قطب الدین اتکی، مولوی لیاقت صمدا، مولانا اکبرچینو، حافظ منیر چینو، حافظ الطاف چینو، ماسٹر خالد ٹھاکر چک، جناب ڈاکٹر اشرف اتکی، مولانا امتیاز مظاہری، حافظ ارشاد، حافظ ابرار، مولانا منظور، قاری ارشاد قاسمی ناواٹانڈ، فیروز بھائی برواڈیہ خصوصیت کے ساتھ شریکِ اجلاس رہے۔
آخر میں محمد سعد ابن مولانا مزمل نوادہ متعلم جامعہ حسان بن ثابت نےحفظِ قرآن مجید کی تکمیل کی اور مولانا صغیر احمد مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی دعاؤں پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

Leave a Response