All India NewsBlogfashionhealthJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جمعیۃ علماء ضلع رانچی کے نومنتخب صدر مولانا عبد القیوم قاسمی ، جنرل سکریٹری الحاج شاہ عمیر اور تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات: مفتی محمد قمر عالم قاسمی

Share the post

جمعیۃ علماء ہند برصغیر کی اُن قدیم اور عظیم دینی و ملی تنظیموں میں سے ہے جس نے آزادی ہند کی تحریک میں صف اوّل کا کردار ادا کیا۔ حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی رحمہ اللہ ابو المحاسن حضرت مولانا محمد سجاد نوراللہ مرقدہ شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ اور دیگر اکابر علمائے دیوبند کی قیادت میں یہ تنظیم صرف مذہبی ہی نہیں بلکہ قومی و سیاسی سطح پر بھی ایک فعال و مؤثر پلیٹ فارم رہی ہے۔


یہ جماعت ہمیشہ سے ملی، دینی اور دستوری اقدار کی محافظ رہی ہے۔ آزادی کے بعد بھی جمعیۃ علماء ہند نے ملک کی سالمیت، امن و بھائی چارہ، آئینِ ہند کی پاسداری، اقلیتوں کے حقوق، عدل و انصاف اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ آج بھی جمعیۃ علماء ہند اپنی ریاستی ، ضلعی و مقامی شاخوں کے ذریعے دینی و تعلیمی اداروں کی سرپرستی،رفاہی و فلاحی سرگرمیوں سیلاب و زلزلہ متاثرین کی امداد، یتامیٰ و مساکین کی خبرگیری عدالتی و دستوری میدان میں مظلوموں کی وکالت اور ملی قیادت کے تحفظ و استحکام کے کاموں کو نہایت خلوص و دیانت کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جمعیۃ کو آج بھی “ملت کی آواز اور دستور کی محافظ جماعت” کہا جاتا ہے۔
اس انتخابی اجلاس میں باہمی اتفاق و اتحاد کی ایک عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے متفقہ طور پر صدر، جنرل سکریٹری اور دیگر عہدیداران کو نئے ٹرم کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس فیصلے کا شرکاء نے خیرمقدم کیا اور اسے جمعیۃ کے روشن مستقبل اور قوم کی بیداری کے لیے نیک شگون قرار دیا۔
میں نومنتخب جملہ عہدیداران خصوصاً جمیعت علماء ضلع رانچی کے نو منتخب صدر حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ اور جنرل سیکرٹری جناب الحاج شاہ عمیر صاحب ادام اللہ عمرہ بخیر و عافیۃ نائب صدر حضرت مولانا محمد نجم الدین صاحب ناظم جامعہ حسینیہ جامعہ نگر کڈرو رانچی، سکریٹری حضرت مولانا انصار اللہ قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد ہندپیڑھی شہر قاضی رانچی، میڈیا انچارج عادل رشید کربلا چوک رانچی وغیرھم کو دل کی گہرائیوں اور صمیمِ قلب کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پرامید ہوں کہ ان شاء اللہ جمعیۃ علماء کا تعارف جھارکھنڈ کے ہر گاؤں تک پہنچے گا۔ یہ حضرات مظلوموں کی داد رسی، مسلمانوں پر ہونے والے ناانصافیوں کے دفاع اور ریاستی سطح پر ملتِ اسلامیہ کے اہم مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے۔ بالخصوص اس ریاست میں رکے ہوئے امور جیسے اردو ٹیچرز کی بحالی، مدرسہ بورڈ کا قیام اور اردو زبان کو اس کا جائز حق دلانے کے سلسلے میں جمعیۃ مثبت اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔
اللہ تعالیٰ نومنتخب عہدیداران کو اخلاص و للہیت کے ساتھ قوم و ملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔
جمعیۃ علماء ہمارے لئے محض ایک تنظیم نہیں بلکہ دینی تشخص اور ملی اتحاد کی نمائندہ ہے۔

Leave a Response