All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

جمعیۃ علما ہند کی ملک میں ممبر سازی مہم جاری ، مسلمانوں میں جوش وخروش

Share the post

جھارکھنڈ میں اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے میٹنگوں کادور شروع ۲۲ ؍ فروری ۲۰۲۵ کو رانچی میں میٹنگ : ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی
رانچی : جمعیۃ علما ء ہند صوبہ جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مولاناڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی نے دفتر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ حواری مسجد کربلا چوک ،رانچی میں ممبر سازی مہم کا آغاز کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ نے جدید ممبر سازی کی تاریخ ۲۷ ؍ دسمبر ۲۰۲۴ تا یکم اپریل ۲۰۲۵ ؍ متعین کردی ہے ۔

اس کے تناظر میں ملک کی تمام ریاستوں میں ممبر سازی مہم کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے ۔ درحقیقت جمعیۃ علماء ہند اپنی ذیلی تنظیموں اوراکائیوں کو مؤثر اور فعال بنانے کے لئے ہرٹرم کے اختتام پر ممبر سازی مہم چلاتی ہے ۔ دراصل کسی بھی جماعت کا وجود واستحکام اس کے ذیلی تنظیموں اوراکائیوں کے وجود واستحکام پرمنحصر ہوتاہے ۔ ذیلی تنظیمیں اوراکائیاں جتنی مؤثر وفعال ہوں گی تنظیم اتنا ہی مؤثر اورفعال کردارادا کرسکتی ہے ۔ جدید ممبر سازی کے لئے مذکورہ متعینہ تاریخ کے مطابق تین ماہ کاموقع ہے ۔
مولاناڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی نے جمعیۃ علما جھارکھنڈ کے ضلعی صدور ونظماء اعلیٰ واراکین مجلس عاملہ اوردیگرذمہ داران حضرات کو مطلع کرتےہوئے فرمایا کہ صوبہ جھارکھنڈ میں ممبر سازی کی مہم کو کامیاب ومؤثر بنانے کیلئے مرکزی دفتر کی ہدایت کے مطابق صوبہ کو پانچ زون میں تقسیم کیاگیا۔ نیز کنوینرحضرات کابھی انتخاب کردیاگیاہے ۔ لہٰذا آپ حضرات سے مخلصانہ گذارش ہے کہ اپنے اپنے ضلعوں اورمقامی یونٹوں میں ممبر سازی کی مہم شروع کردیں ۔ میٹنگوں کے ذریعہ باہمی صلاح و مشورا سے منصوبہ بند پروگرام کے تحت اس معاملے میں جوش وخروش اورمستعدی کا مظاہرہ فرمائیں ۔ اس کے لئے سردھڑ کی بازی لگاکر ایک ایک مسلمان مرد وعورت کو جمعیۃ علما ء ہند کا بنیادی ممبر بنائیں ۔ جتنی طاقت وقوت آپ اس کام میں صرف کریں گے آپ کی تنظیم جمعیۃ علماء ہند اتنی ہی طاقتور اورمضبوط بن کرابھرے گی۔ جمعیۃ کی مقامی یونیٹوں کی جلد از جلد میٹنگ بلاکر ممبر سازی کی مہم چلانے کے لئے ان کو آمادہ کریں ۔ مدارس کے اساتذہ ، علما ء کرام ، ائمہ مساجد اورخطباء حضرات نے ماضی میں ممبر سازی کی مہم میں ہمیشہ قائدانہ اوراہم کردار ادا کیاہے ۔ ان حضرات سے بھی معاونت حاصل کی جائے ۔ ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی نے مزید فرمایا کہ ممبر سازی مہم کے پیش نظر آئندہ ۲۲؍ فروری ۲۰۲۵ مطابق ۲۵ ؍شعبان المعظم بروز سنچر دس بجے دن دفتر حواری مسجد کربلا چوک رانچی میں ایک اہم نشست ہوگی ۔ جس میں زون نمبر 1 کے اضلاع رانچی ، کھونٹی ، رام گڑھ ، لوہردگا کے صدور نظما ء اعلیٰ، ارکان عاملہ اوردیگر ذمہ دارن کو مدعو کیاگیاہے ۔ ان حضرات سے گذارش کی گئی ہے کہ نشست کی اہمیت کے پیش نظر اپنی مصروفیات پرترجیح دیتے ہوئے اس میں شرکت کی زحمت فرمائیں ہم آپ کے بے حد ممنون ومشکورہوں گے۔
نوٹ: ممبر سازی آف لائن اورآن لائن دونوں ذریعہ کی جاسکتی ہے ۔ ممبر سازی کی رسیدات رانچی دفتر میں موجود ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے مندرجہ ذیل نمبر پررابطہ قائم کریں ۔ 9709077374،8986724652
شعبہ ٔ نشرواشاعت دفترجمعیۃ علما جھارکھنڈ ، حواری مسجد کربلا چوک ،رانچی

Leave a Response