جمعیت علماء مانڈر بلاک کے صدرمولانا مظہر،مولاناتجمل جنرل سکریٹری منتخب


رانچی:(عادل رشید)جمعیت علماء ہند کی تحریک پر آج بتاریخ 27 اگست 2025 کو مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سرسا مڑما میسال کے محمود ہال میں جمعیت علماء ہند کی تحریک پر جمعیت علماء مانڈر بلاک ضلع رانچی کا انتخاب عمل میں آیا۔نشست کی صدارت حضرت مولانا نوراللہ حبیب ندوی صدر انجمن مانڈر بلاک ضلع رانچی نے فرمائی۔بحیثیت مشاہدین حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیت علماء رانچی و جناب الحاج شاہ عمیر خازن جمعیت علماء جھارکھنڈ نے شرکت کی۔

جس میں اتفاق رائے سے مانڈر بلاک کے لئے حضرت مولانا مظہر صدر،حضرت مولانا تجمل جنرل سکریٹری،حضرت مفتی دلشاد خازن اور حضرت قاری طہٰ نائب صدر منتخب ہوئے۔اس موقع پر مولانا عبدالقیوم قاسمی، مولانا نوراللہ حبیب ندوی، الحاج شاہ عمیر،مولانا تبریز بخاری،مولانا طیب ندوی،عبدالعزیز،مولانا آصف اللہ ندوی،حافظ عارف سونس سمیت کئی لوگ موجودتھے۔

