All India NewsBlogfashionhealthNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جمعیت علماء رانچی انتخاب کولیکرانتظامیہ کمیٹی کی بیٹھک

Share the post

رانچی:(عادل رشید)جمعیت علماء جھارکھنڈ کا انتخاب ہونا ہے۔ابھی ضلع اور بلاک کا انتخاب کا سلسلہ جاری ہے۔31 اگست کو جمعیت علماء ضلع رانچی کا انتخاب ہونا ہے۔ جمعیت علماء ضلع رانچی کا انتخاب31 اگست 2025 بروز اتوار بوقت 10 بجے دن بمقام جامعہ عربیہ مدینتہ العلوم ٹانگر چانہو رانچی جھارکھنڈ میں ہونا ہے۔جس کی تیاری کو لیکر انتظامیہ کمیٹی کی ایک بیٹھک ہوئی۔مولانا ابولکلام قاسمی جمعیت علماء چانہو بلاک کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ رانچی ضلع کا انتخاب کی تیاری کو لیکر آج انتظامیہ کمیٹی کی بیٹھک ہوئی۔ بیٹھک میں آنےو الے مہمانوںکو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو،پارکنگ وغیرہ پر چرچہ ہوئی۔آنے والے مہمانوں کوانشاء اللہ کسی طرح کی کوئی دقت نہیں ہوگی۔اس موقع پر مولانا ابولکلام قاسمی، حافظ عبدالعزیز،حافظ تجمل حسین، مولانا غازی صلاح الدین،سماجی کارکن حاجی احسان،جاوید اختر، ذولفقار علی،شکیل اختر، وکیل انصاری سمیت کئی لوگ تھے۔

Leave a Response