All India NewsfashionJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جامعہ عثمانیہ اوئنا چندوے رانچی میں یومِ آزادی کے موقع پر نہایت ہی جوش و جذبہ کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی

Share the post

جامعہ عثمانیہ اوئنا چندوے رانچی میں یومِ آزادی کے موقع پر نہایت ہی جوش و جذبہ کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی۔ اس پر وقار موقع پر جناب حاجی ایوب صاحب جامعہ عثمانیہ کے مہتمم قاری مظفر حسین عرفانی قاری بشارت عرفانی خالد سیف اللہ ندوی قاری اکمل رشیدی قاری تہذیب رشیدی حافظ امروز مولانا جمال المظاہری ماسٹر محمد قاصد ،

طلبہ عزیز اور مقامی لوگ شریک ہوئے۔ قومی ترانہ پیش کیا گیا اور ملک کی آزادی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب میں مقررین نے آزادی کی اہمیت، اس کے تحفظ اور طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کی خدمت کا جذبہ رکھنے کی نصیحت فرمائی۔ آخر میں وطنِ عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی گئی۔

Leave a Response