All India NewsPakud NewsRanchi Jharkhand News

ائمہ پاکوڑ اعزازت سے نوازےگئے

Share the post

‌جمعیت وجماعت کے اہم ذمہ داران مؤقر علماء نے تکریمی تقریب میں کی شرکت اور قائم کیا ریکارڈ, پاکوڑ جھارکھنڈ


(اسلم حقانی)
03/04/2025
پاکوڑ کے مولانا آزاد چوک میں ضلع بھر کے ائمہ کرام کی تکریمی تقریب منعقد ہوئی یہ تقریب ضلعی جمعیت اہل حدیث پاکوڑ کی زیر نگرانی تھی جہاں پورے ضلع کے ان ائمہ کو اعزازت دۓگئے جنہوں نے رمضان المبارک کے حسین موقع پر نمازوں کے بعد دروس کا اھتمام کیا
موصولہ اطلاع کے مطابق گذشتہ دنوں ڈاکٹر حشیرالدین مدنی کی زیر صدارت یہ تقریب منعقد ہوئی جسمیں ضلع کے ائمہ کو اعزاز میں قیمتی بیگ، گھڑیاں اور کتابیں دی‌ گئیں


خیال رہے کہ ائمہ کرام کو شیخ علی مرتضی فیضی ، شیخ نورالاسلام ندوی ، سردار سکندر علی، جناب بلال حسین ، ایس ایم آصف اقبال ،جناب عبداللہ الباقی محترم مخلص الرحمن کے ہاتھوں ائمہ کرام کے درمیان گراں قدر انعامات واعزازت تقسیم کئے گئے موقع پر شیخ مستفیض الرحمن مدنی ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث پاکوڑ نے اس پروگرام کی نظامت کی اور ائمہ کی حوصلہ افزائی پر مغز خطاب بھی کرتےہوئے ان کی ان‌خدمات کو سراہا وہیں ڈاکٹر حشر الدین مدنی نے بھی اپنی قیمتی باتیں پیش کی


نہایت ہی خیر وخوبی کے ساتھ اعزاز وتکریم کی یہ مجلس برخواست ہوئی جبکہ ضلع کے کئی معزز ارکان ، ذمہ داران اور مؤقر علماء بھی موجود تھے

Leave a Response