All India NewsBlogfashionhealthRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر کی رانچی آمد کل

Share the post

رانچی:(عادل رشید) اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) نئی دہلی، وسط ایشیا کا ایک معتبر اور معروف علمی ادارہ ہے جو گزشتہ 37 سالوں سے بحث و تحقیق ، تصنیف و تالیف اور نئے شرعی مسائل کے حل کے لیے کام کر رہا ہے۔ اکیڈمی کے تحت ابھی تک 33 فقہی سمینار ملک کے مختلف صوبوں میں منعقد کئے گئے ہیں، ذمہ داران کی خواہش تھی کہ 34 واں فقہی سمینار ریاست جھارکھنڈ میں منعقد ہو ، بحمد اللہ جھارکھنڈ کے غیرت مند مسلمانوں نے اس جذبہ کا اظہار بھی کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر، اسلامک فقہ اکیڈمی کے جنرل سکریٹری اور معروف عالم دین فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم مؤرخہ 21 جولائی 2025 کو رانچی پہنچ رہے ہیں، ان شاء اللہ۔ موجودہ دور میں در پیش شرعی مسائل کا حل اور علماء کی ذمہ داریاں” کے اہم موضوع پر خطاب فرمائیں گے۔ اور 34 ویں فقہی سمینار کے انعقاد کے سلسلہ می باہمی مشورہ کریں گے۔ آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اس پروگرام میں تشریف لائیں اور دینی وملی کاز کو تقویت پہنچائیں۔ مذکورہ جانکاری مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی نے دی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی تیاری پوری کر لی گئی ہے۔ یہ پروگرام مین روڈ واقع پارٹی پیلیس نزد ہوٹل کین میں دوپہر 3 بجے ہوگا۔

Leave a Response