خانقاہ مظہریہ منعمیہ فردوس نگر ڈورنڈا رانچی میں عرس منعمی و فیاضی منائی گئی
رانچی: آج مورخہ 10 رجب المرجب بروج سنیچر خانقاہ مظہریہ منعمیہ فردوس نگر ڈورنڈا رانچی میں حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ و حضرت حاضر بارگاہ لولاک شیخ جہاں قطب العالم مخدوم محمد منعم پاک رضی اللہ تعالی عنہ و حضرت شمسل حقائق والمعارف شیخ العرب والعجم جدی مولانا سید شاہ محمد عبدالرب المتخلص سایل کا عرس شریف نہایت ہی تز ک و احتشام کے ساتھ زیر سرپرستی پیر طریقت حضرت علامہ الحاج سید شاہ محمد علقمہ شبلی قادری ابوالعلایء دامت برکاتہ العالیہ منایا گیا۔ جس میں حضرات صوفیہ کرام کی دینی ملی و اصلاحی خدمات جلیلہ و ان نفوس قدسیہ کے ذریعہ اسلامی تصوف عملی کی تشریح و تفریح پر زیب سجادہ نے تقریری لب و لہجہ میں گفتگو فرمایا۔ ان کے بعد قرآن سنت کے حوالے سے جانشین حضرت مولانا سید شاہ محمد ابو رافع طبرانی مظہری نے اولیاء کرام کے مناقب اور ان کی محبت و عقیدت کے تعلق سے تھوڑی دیر مگر نہایت ہی دل نشین انداز میں گفتگو فرمایا۔
اس کے بعد معمولات کے مطابق شجرہ قادریہ منعمیہ فیاضیہ پڑھا گیا۔ اور قل شریف مع ختم قادریہ کا ورد ہوا۔ اس کے بعد صلاۃ و سلام کے بعد دعا ہوئی۔ نذر ونیاز خاص حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ پیش کی گئی۔ اور تبرک غوثیہ سے مہمان حضرات کی ضیافت کی گئی۔ اس محفل عرس میں شہر رانچی کے اکثر حضرات شریک رہیں۔ جیسے حضرت سید شاہ محمد آفتاب عالم چشتی نظامی بہار شریف، سید ابو شمع رازی، سید ابو القحافہ حجازی، سید ابو ذرعہ حمادی، فیضی ملک عظیم آبادی، شاہنواز احمد، سبطین اصدقی، مولانا خرم رضوی، عدنان بہاری، ریاض قادری، محمد فاروق، مولانا رضوی، منیر رضوی، ندیم خان اور بھی حضرات شریک رہے۔