یکساں سول کوڈمسلمانوں کو ہرگز منظور نہیں : مولانا محمود اسعد مدنی


- نئی دہلی ۲۷؍ جنوری: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اتراکھنڈ میں نافذکردہ یونیفارم سول کوڈ کو آئین میں موجود مذہبی آزادی کے خلاف بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایکٹ مسلمانوں کو ہرگز منظور نہیں ہے ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ متعلقہ فریق بالخصوص مسلم اقلیت کے موقف کونظر انداز کرکے اس قانون کا نفاذ انصاف دشمنی کا مظہر ہے ۔ لاء کمیشن آ ف انڈیا کے طلب کردہ عوامی مشوروں میں یہ حقیقت واضح ہو گئی تھی کہ ملک کی اکثریت اس طرح کے کوڈ کو منظور نہیں کرتی ۔چنانچہ لاء کمیشن نے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ یکساں سول کوڈ نہ مطلوب ہے اور نہ اس کی کوئی ضرورت ہے ۔ اس کے باوجود عوامی مشوروں اور لاءکمیشن کی سفارشات کو نظر کرتے ہوئے سرکار نے ایک آمرحکمراں کی طرح اس قانون کو عوام پر تھوپ کر جمہوریت کا قتل کیا ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ ہم نےحکومتوں کے سامنے اس مسلمہ حقیقت کو بارہا پوری قوت سے پیش کیا ہے کہ ملک کے معماروں اور آئین سازوں نے پر سنل لاء کی حفاظت کا وعدہ کیا تھا ، ا گر حکومت اس وعدے سے دغا کرتی ہے تو ہم اس کے خلاف جمہوریت کے دائرے میں رہ کر ہر ممکن جد وجہد کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ ہمارا ملک کثرت میں وحدت کی اعلیٰ مثال ہے ، اس کو نظر انداز کرکے جو بھی قانون بنایا جائے گا ، اس کا براہ راست اثر ملک کی وحدت اور سالمیت پر پڑے گا ۔ یہ اپنے آپ میں یکساں سول کوڈ کی مخالفت کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ مسلمان شریعت اسلامیہ پر پوری طرح ثابت قدم رہیں گے اور اس راہ میں حائل ہونے والے کسی بھی قانون کی پروا نہیں کریں گے ۔


You Might Also Like
“भावनात्मक दृश्यों की शूटिंग से पहले मैं अक्सर सॉफ्ट इंस्ट्रूमेंटल म्यूजिक या श्री एम जैसे स्पीकर्स को सुनती हूँ”: ‘चक्रवर्ती सम्राट पृथ्वीराज चौहान’ में कर्पूरा देवी की भूमिका निभा रहीं अनुजा साठे ने बताई अपनी प्रक्रिया
मुंबई, जुलाई 2025: सोनी एंटरटेनमेंट टेलीविजन का ऐतिहासिक मेगा शो 'चक्रवर्ती सम्राट पृथ्वीराज चौहान' अपने गहन कथानक और दमदार अभिनय...
आठवीं मोहर्रम पर निकला मस्जिद जाफरिया से मातमी जुलूस
oplus_3145728 हजरत अब्बास अपने पिता की तरह बड़े शुजा और बहादुर थे: मौलाना तहजीबुल हसन रांची: हर वर्ष की भांति...
All India NewsBlogfashionGarhwa NewshealthJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News
रांची वासियों को मिली रातू रोड एलिवेटेड कॉरिडोर फ्लाईओवर की सौगात, केंद्रीय मंत्री नितिन गडकरी ने किया उद्घाटन
"केन्द्रीय मंत्री नितिन गडकरी ने रांची में शिलान्यास, उद्धाटन के साथ साथ नई योजनाओं की बरसात की " रांची :...
All India NewsBlogChatra NewsfashionhealthJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi NewstechnologyUncategorizedvideos
امارتِ شرعیہ جھارکھنڈ کے دفتر کاہوا افتتاح،جلد ناظم و دیگر عہدوں کی بحالی کا اعلان
رانچی(نامہ نگار)جھارکھنڈ کی دینی و ملی ضروریات و مسائل کے پیش نظر امارت شرعیہ جھارکھنڈ کے قیام کے بعد فاطمہ...