All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

صدقۂ فطر فی کس کم از کم ساٹھ روپئے (60) ادا کریں: دارالقضاء امارت شرعہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ۔ رانچی

Share the post

اعلان صدقــة الفطر

گیہوں کے علاوہ جَو، پنیر ، کشمش اورکھجور سے بھی صدقۂ فطر ادا کرنے کا اہتمام کیا جائے

رانچی : دارالقضاء امارت شرعہ رانچی کے قاضی شریعت مفتی محمد انور قاسمی نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ صدقۂ فطر کی مقدار فی کس ایک صاع جَو، پنرا ، کشمش ،کھجور یا نصف صاع گہواں ہے ، نصف صاع کا وزن موجودہ رائج وزن کے اعتبار سے ایک کلو چھ سو بانوے گرام] [1.692 اور ایک صاع کا وزن تین کلو تین سو چوراسی گرام] [3.384 کے برابر ہوتا ہے اس لئے جو مسلمان صاحبِ نصاب صدقۂ فطر میں گیہوں ادا کرنا چاہے وہ فی کس ایک کلو چھ سو بانوے گرام ادا کریں اوراس کی قیمت ادا کرنے کی صورت میں سال رواں (۱۴۴۶ھ) میں شہر رانچی اور اس سے ملحقہ مواضعات میں صدقۂ فطر فی کس کم از کم ساٹھ روپئے] [60/- ادا کیا جائے نیز جو حضرات صدقہ ٔ فطر میں جَو، پنیر ، کشمش یاکھجورادا کرنا چاہے وہ فی کس تین کیلو تین سو چوراسی گرام ادا کریں اور مذکورہ اشیاء کی قیمت ادا کرنے کی صورت مں شہر رانچی اور اس سے ملحقہ مواضعات میں فی کس کم از کم جَو میں ایک سو پچپن روپئے] [155/- کھجور میں ایک ہزار ایک سو پچاسی روپئے ] [1185/کشمش میں نو سو چودہ روپئے] [914/- پنیر میں ایک ہزار ایک سو چونتیس روپئے] [1134/- ادا کریں،انہوں نے کہا کہ یہ شہررانچی کی اوسط قمت کے اعتبار سے طے کیا گیا ہے ،رانچی کے علاوہ دیگر مقامات میں صدقۂ فطر،قیمت کی شکل میں ادا کرنے کی صورت میں اپنے علاقہ اور مقام میں اوسطاً فروخت ہونے والے گیہوں، ایک کیلو چھ سو بانوے گرام اور جَو، پنیر،کشمش ،کھجورکے تین کیلو تین سو چوراسی گرام کی جو قیمت ہوتی ہو وہ فی کس کے حساب سے ادا کیا جائے انہوں نے کہا کہ جو اس سے بڑھا کر دینا چاہیں وہ دے سکتے ہیں ، صدقۂ فطر ہرایسے مسلمان پر واجب ہے جس کے پاس عید کی صبح حوائج اصلیہ سے زائد اور قرض سے فارغ ساڑھے سات تولہ سونا ] 87گرام 480 ملی گرام [ یا ساڑھے باون تولہ چاندی] 612 گرام 360 ملی گرام [ یا ان دونوں میں سے کسی ایک کی قیمت کے بقدر دوسری مالیت ہو توایسے ہرصاحب نصاب کو اپنی اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے عید کی نماز سے قبل صدقۂ فطر نکالنا واجب ہے ۔
حضور صلی اللہ علہ و سلم سے گیہوں کے علاوہ جَو، پنر ، کشمش اورکھجور سے بھی صدقہ ٔفطر ادا کرنے کی ہدایت ثابت ہے لہٰذامذکورہ اشیاء سے بھی صدقہ فطر ادا کرنے کا اہتمام کرنا چاہئے تاکہ مستحقین کی زیادہ مدد ہوسکے ۔

Leave a Response