قوم وملت اور دین وشریعت کی نییا جب کبھی ڈگمگائی ہے تو علماء نے ہی اسے پتوارا ہے
علماء ہی ملک و سماج کے اصلی ہیرو: انوار احمد
رانچی: آپ حضرات بخوبی واقف ہیں کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تحفظ اوقاف کا نفرنس ملک کے مختلف صدر مقامات پر کی جارہی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے ملک کے علمائے کرام اس تعلق سے ہراول دستہ کا کام کر رہے ہیں۔ یہ بات واضح رہ رہے کہ علماء ہی ملک و سماج کے اصلی ہیرو ہیں۔ قوم وملت اور دین وشریعت کی نییا جب کبھی ڈگمگائی ہے تو انھوں نے ہی اسے پتوار دیا ہے۔ ہماری خوش نصیبی ہوگی کہ ہم ان کا دست و بازو بن کر کام کریں۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے تحفظ اوقاف کا نفرنس ملک کے کئی مقامات پر ہو چکے ہیں اور کئی مقامات پر ابھی ہونا باقی ہے۔ ان تمام پروگراموں کی تائید و معاونت کرتے ہوئے مورخہ 3 اکتوبر 2024، بروز جمعرات کو 10بجے دن سے عبدالرزاق انصاری ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر اربا، رانچی نے بھی تحفظ اوقاف کانفرنس ( وقف بچاؤ مہم ) عبدالرزاق انصاری ہینڈلوم کمپلیکس، اربا، رانچی میں کرنے کا عزم مصم کیا ہوا ہے۔
اس سلسے کی تمام تر تیاریاں الحمد لل مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس کا نفرنس میں جوائینٹ پارلیامینٹری کمیٹی کے معز زممبران میں سے جناب سید ناصر حسین صاحب ممبر آف پارلیامینٹ، جناب گورو گوگوئی صاحب ممبر آف پارلیامینٹ ، جناب عمران مسعود صاحب (ایم پی ) اور جھارکھنڈ سرکار کے معزز وزراء میں سے جناب عرفان انصاری صاحب، معزز وزیر ڈاکٹر سرفراز احمد ممبر أف پارلیمینٹ، اس پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب امیر شریعت بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ و بنگال و سکریٹری آل انڈیا پرسنل لاء بورڈ شرکت فرمارہے ہیں۔ ہم پورے جھارکھنڈ کے ائمہ مساجد ، خطباء، علماء حفاظ وقرائے کرام کو اس پروگرام میں شرکت کی پر خلوص دعوت پیش کرتے ہیں۔ اور اللہ سے دعاء کرتے ہیں کہ اللہ آپ حضرات کے بابرکت وجود کو امت کے سروں پر رحمت بنا کر سایہ فگن رکھے۔اس کا نفرنس میں ہم پوری قوت کے ساتھ یہ اعلان کریں گے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ ہمارا متحدہ پلیٹ فارم ہے، ہماری عزت و آبرو ہے، اس کی ہر آواز پر لبیک کہنا ہمارا ایمانی واخلاقی ذمہ داری ہے۔ لہذا اس کے ہر پروگرام کو ہمیں ہمہ جہت کامیاب بنانے کی کوشش کرنی ہے۔ امید کہ ہماری اس حقیر دعوت کو شرف قبولیت سے نواز کر کانفرنس میں شرکت کی زحمت فرمائیں گے۔ انوار احمد انصاری قومی نائب صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی ( محکمہ اقلیتی ) و نائب صدر جھارکھنڈ ریاستی کا نگریس کمیٹی۔