ایم ایس کے ‘خدمت اقدام’ کے تحت ایم ملک بھر میں انٹرنس ٹسٹ کے انعقاد کے لئے 23 ریاستوں میں 80سنٹرس قائم
حیدرآباد۔20جون پریس نوٹ۔
آئی اے ایس افیسرس محمدفیضان احمد و محمد حارث سمیراور سال 2022 یو پی ایس سی سیول سروسزامتحان میں 768 واں رینک حاصل کرنے والےمحمد برہان زماں۔گذشتہ تین سالوں میں تین سیول سرونٹس کی تخلیق سے پرجوش ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نےیو پی ایس سی سول سروسز امتحان کی تیاری کے ساتویں بیچ کے انتخاب کے لئے اپنی کوششوں کا ٓغاز کردیا ہے۔ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اکیڈیمی کی گزشتہ بیچ کے 45 طلبہ میں سے 18 نے سیول سروسس پریلمنری امتحان کوالیفائی کیا ہے ۔
ایم ایس آئی اے ایس
اکیڈیمی کےیو پی ایس سی سیول سرویسزامتحان کی تیاری پروگرام میں داخلہ ،ٹسٹ(Objective & Subjective) اور اس کے بعد انٹرویو کے ذریعے دیا جائے گا۔ اس کے لئےانٹرنس ٹسٹ16 جولائی 2023کو 23 ریاستوں میں 80 سے زآئدمراکز پر منعقد ہوگا ۔جس کے لئےتحریری پرچہ 300 نمبروں کا ہوگا اور اس میں MCQ قسم کے سوالات، مختصر جوابات اور حالات حاضرہ پر مضامین شامل ہوتے ہیں۔ اس کے لئےامیدوارکی اہلیت کا معیاریہ ہے کہ اس کی عمر21 سے 27 سال کے درمیان ہو اورگریجویشن پاس ہو ۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی سیول سرویسس امتحانات کوچنگ مکمل طور پر مفت رہائشی پروگرام ہے۔ طلبہ کو کھانے کے ساتھ مفت رہائش فراہم کی جاتی ہے۔ انہیں ماہر اساتذہ، بیوروکریٹس اور اعلی سرکاری ملازمین موجودہ و سابقہ سیول سرونٹس کی رہنمائی میں سخت تربیت دی جائے گی۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کوحکومت تلنگانہ کے مشیر برآئے اقلیتی امور وسابق آئی پی ایس آفسر جناب اے کے خان کی سرپرستی حاصل ہے۔
ایم ایس نے آئی اے ایس اکیڈیمی کی شروعات اس مقصد سے کی گئی تھی کہ اعلی سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی نمائندگی صرف 3 فیصد ہے۔ اگر مسلم اقلیت ملک کا اثاثہ بننا چاہتے ہیں تو انہیں ہر شعبے میں اپنا نمائندگی کا احساس کروانا ضروری ہے۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی انفرادیت یہ ہے کہ یہاں UPSC کے نصاب کا احاطہ کرنے کے علاوہ، اکیڈیمی میں مائنڈ میپنگ، اسپیڈ رائٹنگ/ریڈنگ اور میموری ڈیولپمنٹ کلاسز کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جنہیں موجودہ دور میں ایک اہم مہارت سمجھا جاتا ہے۔ یہ کلاسز طلباء کو ان کی یادداشت کی طاقت کو بڑھانے اور ان کی تنقیدی سوچ کو تیز کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کو کئی ماہرین کی سرپرستی حاصل ہے جو تقریباً ہر ماہ اکٰیڈیمی کا دورہ کرتے ہوئےطلبہ کی رہنمائی کرتے ہیں ا ور انہیں اہم مشوروں سے نوازتے ہیں۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈآئرکٹر محمد انور احمد نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس شیڈول جاری کرتے ہوئے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
16 جولائی 2023کومنعقد ہونے والےایم ایس آئی اے ایس کے یو پی ایس سی سیول سرویسز امتحان کی تیاری پروگرام کے ٹسٹ کے لئےریاست تلنگانہ میں حیدرآباد ،نظام آباد ،کریم نگر ،محبوب نگر ،ورنگل ،سداشیو پیٹھ اورعادل آباد میں انٹرنس کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جبکہ پورے ملک میں 23 ریاستوں میں یہ ٹیسٹ 80 مراکز پر منعقد کئے جائیں گے ۔
جو امیدوار داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن فارم اور انٹرنس کے لئےامتحانی مراکز کی مکمل فہرست اور دوسری تفصیلات ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔
ویب سائٹ www.mseducationacademy.in
ای میل iasacademy@msinstitutions.com
مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرس پر رابطہ کریں:9154143322اور9030045422
کال کرنے کا وقت: صبح 09:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک