مجلس علماء جھارکھنڈ کے زیر اہتمام فروری مسجد میں راتو بلاک کے ائمہ، خطباء علماء انجمنوں کے ذمداران اور سماجی کار کنان پر مشتمل ایک اہم نشست بعنوان اصلاح معاشرہ و مشاورتی نشست منعقد ہوئی
مورخہ 3؍نومبر بروز اتوار ۲۰۲۴ء نور مسجد ہر ہری میں راتو بلاک کے ائمہ، خطباء علماء انجمنوں کے ذمداران اور سماجی کار کنان پر مشتمل ایک اہم نشست بعنوان اصلاح معاشرہ و مشاورتی نشست منعقد ہوئی ، جسکی صدارت مجلس علماء جھارھنڈ کے صدر مولانا صابر حسین مظاہری نے کی ۔ نشست کا آغاز حافظ جان محمد کی تلاوت سے شروع ہوا ۔
قاری صہیب احمدنے نعت نبی پیش کی ،تمہیدی گفتگو مولانا عبد المنان اصلاحی نے کی مولانا عبد ا لحکیم ندوی نے معاشرہ میں پھیلی ہوئی برائیوں کی نشاندہی کی اور انکی روک تھام کی تدابیرپر روشنی ڈالی۔
مفتی محمد طلحہ ندوی نے مجلس علماء کا تعارف اوراغراض ومقاصد کو پیش کرنے کے ساتھ امربالمعروف اور نہی عن المنکرکی فریضہ پر روشنی ڈالی۔
اس نشست میں مندرجہ ذیل تجاویزمنظور ہوئیں۔
۱۔ علماء کرام اور خطباء عظام جمعہ اور یگر موقوں پر اصلاح معاشرہ کو عنوان بنا کر خطاب فرمائیں۔درس قرآن ،ددرس حدیث اور فقہی مسائل کے ذریعہ امت کی اصلاح کی کوشش کریں۔
۲۔ نکاح کو آسان کیا جائے اور نکاح کی مجلس مسجد میں منعقد کی جائے۔
۳۔ مکاتب کے نظام کو مستحکم اور فعال بنایا جائے اور اسی کے ساتھ ساتھ تعلیم بالغان کا منظم نظام تیار کیا جائے۔ نیزنوجوانوں کو جوڑ کر ہفتہ میں کسی دن تربیتی نشست منعقد کی جائے۔
۴۔ عورتوں میں دینی بیداری لانے کے لئےپردہ کے پورے اہتمام کے ساتھ کسی مناسب جگہ میں مجلس منعقد کی جائے۔
۵۔ نشہ خوری کے خاتمہ کے لئے نشہ بندی مہم چلائی جائے۔ اسکے لئے پمفلٹ ،بینر اور پوسٹر کے ذریعہ سے نشہ خوری کے نقصانات اجاگر کیا جائے۔ راتو بلا ک کی آئندہ کی نشست مسجد ہمزہ پھٹکل ٹولی میں 8؍دسمبر ۲۰۲۴ء بروز اتوار منعقد ہوگی۔ راتو بلا ک کے کنوینر شاہد انصاری اور انکے معانین مولانا پرویز ،حافظ جان محمد،عطاءاللہ، مولانا عبدالمنان ، مولانا رفیق، عبدالباری، نوشا دہونگے۔
نشست کا اختتام مولانا صابر حسین مظاہری کے پر مغز خطاب اور دعا سے ہوا۔ اس نشست کو کامیاب بنانے میں انجمن اسلامیہ ہرہری کا اہم کردار رہا۔
اس موقع پر مولانا صابر حسین مظاہری، مفتی طلحہ ندوی، مولانا عبدالحکیم ندوی، مولانا عبداللہ ندوی، قاری صہیب، مولانا عبدالمنان اصلاحی ،عبد الجبار قاسمی، مفتی خورشید ندوی،مولانا شریف ندوی مولانا زلفان ثاقبی، مولانا پرویز مظاہری، مفتی عبد الحسیب، حافظ جان محمد ، قاری شعیب ندوی ، مولانا ضمیر الدین قاسمی ، حافظ سلیم ، قاری انعام الحق، مولانا انصار الحق، مولانا عبد المنان قاسمی حافظ علیم الدین ، مولوی مختار، حافظ رجب صدر انجمن اسلامیہ ہرہری شاہد انصاری، محمد عاشق ، محمد مبارک انصاری، رضوان ، مبارک خان محمد سکندر ، عطاء اللہ صدر انجمن را تو بلاک، عبد الباری وغیر ہ موجود تھے۔