All India NewsBlog

مجلس علماء جھارکھنڈ کی موجودہ کمیٹی کی سہ سالہ کارکردگی

Share the post

رانچی: مجلس علماء جھارکھنڈ کا مورخہ 5؍ فروری 2023 کو ہرات میرج ہال اربا رانچی میں انتخاب عمل میں آیا۔ اس انتخاب میں مولانا صابر حسین المظاہری صدر اور مفتی طلحہ ندوی جنرل سکریٹری منتخب کئے گئے۔ جب کہ مولانا شریف احسن مظہری کو نائب صدر، مولانا سمیع الحق مظاہری کو نائب سکریٹری اور مولانا ضیاء الرحمن ندوی کو خزانچی کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس انتخاب کے عمل میں آئے تین سال مکمل ہوچکے ہیں۔ الحمدللہ اس مدت میں موجودہ کمیٹی نے کئی اہم کام کیے ہیں۔ جن کا ذکر کردینا یہاں ضروری ہے۔
1-مدتوں سے کئی حلقوں سے یہ آواز اٹھ رہی تھی کہ چوں کہ اکابر نے تنظیم کانام مجلس علماء جھارکھنڈ رکھا تھا ، لہٰذا مرکزی مجلس علماء کو رجسٹرڈ مجلس علماء کے ساتھ ضم کردیاجائے، جس کے لیے رجسٹرڈ مجلس علماء کے ذمہ داران بھی پورے طور پر آمادہ تھے، چنانچہ مورخہ ۱۸؍ جون ۲۰۲۳ء کو راعین مسجد میں منعقد علماء کی ایک بڑی نشست میں اتفاق رائے سے مرکزی مجلس علماء رجسٹرڈ کے ساتھ ضم کردیاگیا۔
2- اب تک مجلس علماء کاکوئی باقاعدہ دفتر نہیں تھا۔ اسی عرصہ میں راعین مسجد ہند پیڑھی میں ایک کمرہ لے کر مجلس کا باقاعدہ دفتر قائم کیاگیا۔
3۔ ۱۵؍ جون ۲۰۲۳ء کو لاء پینل نے یونیفارم سول کوڈ کے سلسلے میں لوگوں کی رائے جاننے کے لیے جب نوٹیفکیشن جاری کیا تو مجلس علماء جھارکھنڈ نے پرسنل لاء کے حق میں رائے دینے کے لیے عوامی بیداری کی زبردست تحریک چلائی۔ جس کے بہتر اور مثبت نتائج برآمد ہوئے اور اس علاقے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں نے پرسنل لاء کے حق میں رائے پوسٹ کی۔
4۔ مجلس علماء جھارکھنڈ مسلمانوں کے درمیان اتفاق و یکجہتی اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کی کوششوں میں بھی سرگرم عمل رہی ہے۔ ماضی میں بھی کئی مقامات پر مجلس نے مسلمانوں کے درمیان کے آپسی اختلافات کو دور کرکے خوشگوار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ حالیہ دس مہینوں کے اندر بھی بعض مقامات پر مسلمانوں میں شدید قسم کے باہمی اختلافات موجود تھے ۔ الحمدللہ مجلس علماء کی مسلسل کوششوں کے بعد نہ صرف اختلافات دور ہوئے بلکہ لوگوں نے آئندہ محبت و یگانگت کے ساتھ رہنے کی قسمیں کھائیں۔
5- مجلس علماء جھارکھنڈ کے پیغام کو ریاست کے گوشے گوشے تک پہنچانا مجلس کا بنیاد ی اور سب سے اہم ایجنڈا ہے ۔ موجودہ کمیٹی نے اپنی مدت کار کے اندر اب تک آٹھ اضلاع (لوہر دگا ، گملا ، لاتیہار ، چترا ، رامگڑھ ، بوکارو ، گڈا ، کھونٹی ) کی ضلعی شاخوں کی تشکیل کا اہم فریضہ انجام دیا۔ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے ریاست کے دور دراز علاقے کے علمائے کرام سے رابطہ قائم کیا۔ مجلس کا ریاستی سطح پر تعارف و اغراض و مقاصد سے روشناس کرانے کے لیے 14 دسمبر 2023 کو مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سرسا مڑما میں علماء اور حفاظ پر مشتمل ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد کیا گیا
6- سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں (نشہ، جہیز ، تلک ، سود ، بے پر دگی ، شادی بیاہ میں فضول خرچی ، جوا ، موبائل کا غلط استعمال وغیرہ ) کی روک تھام کے لیے مجلس علماء نے اصلاح معاشرہ کے عنوان سے زبر دست تحریک چلائی۔ اس سلسلے میں رانچی ضلع کے مختلف بلاک میں اور مختلف مقامات میں جیسے ورمانجھی بلاک: مدرسہ مظہر العلوم اربا ، انگڑا بلاک : جامع مسجد ہیسل ۔ کانکے بلاک: مختلف مقامات پر جامع مسجد پترا ٹولی ، مسجد عمر کاٹم کولی ، جامع مسجد ارگوٹو ، جامع مسجد کر کٹا ، مدینہ مسجد باغیچہ ٹولی چندوے، سکر ہٹو، مانڈر بلاک جامع مسجد مانڈر ، راتو بلاک : نور مسجد ہر ہری ، مسجد حمزہ پھٹکل ٹولی ۔ بڑھمو بلاک: جامع مسجد موہن پور، چانہو بلاک: مدرسہ چوک بلسوکرا۔ علماء ، ائمہ ،خطباء ، پنچایتوں ، انجمنوں کے ذمہ داران اور اہم شخصیات پرمشتمل نشستیں منعقد کی گئیں ۔اس تحریک کو منظم و مستحکم کرنے کے لیے بلاک سطح پر کنوینرس بنائے گئے ۔ اور کاموں میں آسانی کے لیے بلاک کو مختلف زون میں تقسیم کیا گیا ۔ الحمداللہ ! اس تحریک سے بہت سارے لوگوں نے نشہ وغیرہ سے توبہ کی۔ اور اسکے بہتر نتائج ظاہر ہوے۔
7-مکاتب کے نظام کو فروغ دینے اور منظم و مستحکم کرنے کے سلسلہ میں بھی مجلس نے کاموں کو انجام دیا‌ ۔ لہٰذا 29؍ دسمبر 2024 ء ، مدرسہ دارالقرآن بڑی مسجد مرکز ہند پیڑھی میں ہند پیڑھی ، رنگساز ، پہاڑی ٹولہ ، ڈورنڈہ و کڈرو حلقوں کے مکاتب کے ذمہ داران اور اساتذہ کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی ۔ جس میں کثیر تعداد میں مکاتب کے ذمہ داران اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ مکاتب دینیہ کو فروغ دینے اور منظم و مستحکم کرنے کے سلسلہ میں ان حلقوں کی مختلف مسجدوں میں جمعہ کےموقع پر مکاتب کے موضوع سے متعلق حضرات خطباء نے گفتگو بھی کی ۔ مزید بیداری لانے کے لیے ان چار حلقوں کے بچوں کا اسلامک کوئز مقابلہ کا انعقاد9؍فروری 2025ء انجمن پلازہ ہال میں کیا گیا ۔جس میں 37 مکاتب کے بچوں نے حصہ لیا ۔ ہر مکتب سے چار زمرہ اولیٰ کے لیے دو اور زمرہ ثانیہ کے لیے دو ۔ پوزیشن لانے والے طلباء کو اعلیٰ قسم کے انعامات سے نوازا گیا ۔ اور تمام مساہمین کو اعزازی انعامات سے نوازا گیا ۔ ابھی ان حلقوں میں مکاتب کے جائزے کا کام جاری ہے۔
8- ان ہی حلقوں کی مختلف مسجدوں میں اللہ کے نبی ﷺ کی زندگی اور سیرت طیبہ سے روشناس کرانے کے لیے اور سیرت طیبہ سے امت کو وابستہ کرنے کے لیے مختلف مسجدوں میں پروگرام منعقد کئے گئے ۔ الحمداللہ! مسجد عبداللہ ، مسجد زیب النساء ، مسجد حراء ، چھوٹی مسجد ، اس کے بہتر اثرات مرتب ہوئے ۔اور لوگوں نے سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کا مکمل ارادہ کیا۔ ان حلقوں میں کاموں کی آسانی کے لیے کنوینرس اور معاون کنوینر س بنائے گئے ۔
9- تحفظ اوقاف مہم میں مجلس علماء جھارکھنڈ شروع دن سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے ۔ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی نے وقف ترمیمی بل کے سلسلہ میں لوگوں کی رائے جاننے کے لیے جب نوٹیفکیشن جاری کیا تو مجلس علماء جھارکھنڈ نے وقف ترمیمی بل کے خلاف رائے دینے کے لیے زبردست عوامی بیداری تحریک چلائی ، کثیرتعداد میں لوگوں نے رائےپوسٹ کی اور اسی کے ساتھ مختلف اداروں اور تنظیموں نے بھی رائے پوسٹ کی ۔ہر لحاظ سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
10-وقف ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد 10؍اپریل 2025ء کو راعین اسکول لیک روڈ رانچی میں مجلس علماء جھارکھنڈ نے تحفظ اوقاف کے عنوان سے علماء، ائمہ، خطباء، پنچایتوں کے ذمہ داران پر مشتمل ایک اہم نشست منعقد کی ۔ اس نشست کے بعد مسلم پرسنل لابورڈ کی ہدایات کے مطابق جگہ جگہ پروگرام منعقد کیے گئے ۔
11- 29 اکتوبر 2025 کو کڈرو حج ہاؤس میں امید پورٹل پر اوقاف کی جائیدادوں کو اپلوڈ کرنے کے سلسلے میں ایک کامیاب ورکشاپ منعقد کیا۔ جس میں پورے ریاست سے اوقاف کے متولیان شریک ہوئے۔ مجلس علماء جھارکھنڈ نے پارلیمانی انتخاب 2024 کے موقع پر ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے سلسلے میں مسجد ۔ مسجد تحریک چلائی ۔ جس سے کافی لوگوں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا۔ ان کاموں کو انجام دینے میں مجلس علماء جھارکھنڈ کے ذمہ داران اور اراکین اور اس سے وابستہ احباب کا اہم کردار رہا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کاموں کو قبول فرمائے اور ذخیرۂ آخرت بنائے ۔ آمین۔ مذکورہ جانکاری حضرت مفتی طلحہ ندوی جنرل سکریٹری مجلس علماء جھارکھنڈ نے دی۔

Leave a Response