کانپور شہرمیں مجلس ختم نبوت کے سہ روزہ مشاورتی اجلاس کا انعقاد
جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری ڈاکر محمد اصغر مصباحی کی شرکت
جمعیت علماء شہرومجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کے عنوان سے سہ روزہ9/8/7نومبر
2023کےمشاورتی اجلاس کا آغاز جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جامع مسجد اشرف آباد جاجمؤکانپورمیں ہوا جس میں تحفظ ختم نبوت کے موضوعات پرکام کرنےوالے اکابرین اور ملک
کے مختلف علاقوں کے فکر مند علماء شریک ہوئے حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی نائب امیر شریعت امارت شرعیہ بہار اڑیسہ اور جھارکھنڈ حضرت مولانا یحیٰ نعمانی لکھنؤمولاناامین الحق عبداللہ قاسمی صدر مجلس ختم نبوت کانپور و نائب صدر جمعیت علماء اترپردیش
مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی جنرل سکریٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ اور دیگر علماء کرام نے اجلاس کے پہلے سیشن میں ارتدادی فتنوں کے اثرات اور اس کے سدباب کے لیے لائحہ عمل اور دیگر موضوعات پربھرپورر وشنی ڈالی واضح رہے کہ مذکورہ مشاورتی اجلاس میں حضرت مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیت علماء ہند حضرت مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصورپوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ناظم عمومی جمعیت علماء ہند ودیگر اکابرین شرکت فرمائیں گے