All India NewsBihar NewsBlogfashionJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

امسال کی عید ملت اسلامیہ کے لئے بہت ہی صبر آزما ہے: مولانا سید تہذیب الحسن رضوی

Share the post

رانچی: ہر سال کی طرح اس سال کی عید ملت اسلامیہ کے لئے بہت ہی صبر آزما ہے۔ کیونکہ امریکہ اور اسرائیل اسلام کو نقصان پہنچانے کے لیے درپئے آمادہ ہے۔ اس اسلام کے اور انسانیت اور مظلوموں کی اواز بن کر ایران ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ جیسا کہ ایران میں تقریبا 200 بچوں کو نشانہ بنا کر اسرائیل نے انہیں شہید کر دیا۔ اور ایران کے سپریمو لیڈر اور ملت اسلامیہ کی آنکھوں کے تارا آیت اللہ خامنائی اور ان کے دیگر چاہنے والوں کو جام شہادت نوش کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وجہ پر ملت اسلامیہ میں امریکہ اور اسرائیل کے تئیں غم و غصّہ کی لہر ہے۔ ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہم سب کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ عید کو سادگی سے منائیں۔ اور شہداء کو سچی خراج عقیدت پیش کریں۔ عید خدا کا انعام ہے۔ ہم اس پر شکر ادا کرتے ہیں۔ مگر پھر بھی مصیبت زدوں کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر چلنا یہ بھی ایک عبادت ہے۔ آج پوری دنیا میں یک و تنہا اگر کوئی اسلام کے لیے اپنی قربانی پیش کر رہا ہے تو وہ ملک ایران ہے۔ ملک ایران میں اپنی جانثاری، فداکاری سے عالم اسلام کو اس بات کا پیغام دے دیا ہے کہ اسلام کے لیے وہی آگے بڑھ سکتے ہیں جو اللہ کے محبوب ترین بندے ہوتے ہیں۔ اب آج مسلمان خود طے کر لے کہ اسلام کس کے پاس ہے، شریعت کس کے پاس ہے، قرآن کس کے پاس ہے۔ قرآن ہونا کافی نہیں ہے، قران کے مفاہیم پر اور قرآن کے پیغامات پر اپنی زندگی کو بسر کرنا یہی اسلام ہے۔ اور آج اسلام کا ہمدرد اور اسلام کا اگر کوئی مددگار نظر آرہا ہے تو وہ ایران ہے۔ اور اس ایران نے یہ بتا دیا کہ مسلمانوں میں سب بزدل نہیں ہوتے، کچھ بہادر بھی ہوتے ہیں۔ اس بہادری کا لوہا امریکہ اسرائیل نے بھی مان لیا ہے۔ اور انشاءاللہ ایک نہ ایک دن امریکہ اور اسرائیل دونوں گھٹنے کے بل چل کر ایران سے معافی مانگیں گے اسلام کی فتح ہوگی۔

Leave a Response