انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی خدمت نہیں:ڈاکٹر ایم حسنین


رانچی:سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر کوئی اس کے پیچھے بھاگتا نظر آرہاہے۔لیکن کچھ لوگ اب بھی ہیں جو صرف اپنے کام پر یقین رکھتے ہیں۔لوگ انہیں کام کے وجہ کر ہی جانتے ہیں۔دھرتی کے بھگوان کہے جانے والے ڈاکٹرکو ایسے ہی بھگوان کا درجہ نہیں دیا گیا۔ہر دکھ میں یہ دھرتی کے بھگوان ہمیشہ ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔آج ہم بات کررہے ہیں ڈاکٹر ایم حسنین کی۔جنہوں نے کووڈ19 میں اتنا زبردست کام کیا کہ لو گوں کے دلوں میں اپنا گھر بنا لیے۔ڈاکٹر حسنین وہ ڈاکٹر ہیں کہ کووڈ 19 میں صرف علاج ہی نہیں بلکہ ایک پریوار کی طرح پیش آتے اوربھروسہ دلاتے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

آج بھی ڈاکٹر صاحب نے بڑھتی ہوئی ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے ضرورتمندوں کو کمبل تقسیم کرتے نظر آئے۔انکے ساتھ شہر کے مقبول سماجی کارکن ،سینٹرل محرم کمیٹی کے جنرل سکریٹری عقیل الرحمان ہیں۔ عقیل الرحمان اپنے پڑھائی کے زمانہ سے ہی سماجی کاموں میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں اور آج بھی انکو بس سماج کی فکر رہتی ہے۔عقیل الرحمان نے اپنے دکان لائف لائن میڈیکل میں ہی ضرورتمندوں کو کمبل تقسیم کیے۔انکے ساتھ مختار خان لالو بھی نظر آئے۔مختار خان لالو ایک ایسے دیوانہ ہیں جو کسی کا درد کو دیکھ نہیں سکتے۔کوئی بھی تہوار ہو یہ مختار خان لالو میڈیکل میں نظر آئیں گے۔یہی وجہ ہے کہ اگر کسی کو ایک چھوٹی سی بھی دوا لینی رہتی ہے تو وہ لالو بھائی کا گھنٹوں انتظار کرتے ہیں۔یہی سوچ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی خدمت نہیں۔

اسی سوچ وفکر کو آگے بڑھاتے ہوئے مشہور سماجی کارکن عقیل الرحمان، مشہور جنرل فیزیشن ڈاکٹر ایم حسنین ،مختار خان لالوہمیشہ لوگوں سے ہمدردی،دکھ سکھ میں ہمیشہ کھڑے رہنے والے ہیں۔ڈاکٹر ایم حسنین کا کہنا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی خدمت نہیں ہے۔آج ضرورتمندوں کے بیچ کمبل تقسیم کئے۔انہوں نے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی سردی کے موسم میں ضرورتمندوں کے بیچ کمبل تقسیم کیا گیاہے۔غریبوں کی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے۔









