ادارہ شرعیہ تحریک بیداری رامگڑھ کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے
رامگڑھ:-9/دسمبر2023 بروز سنیچربمقام کچاڈاڑی میں تحریک بیداری کو کامیاب بنانے اور اس کے اینڈوں سے صحیح طور پر لوگوں کو واقف کرنے کے لیے ایک اہم نشست رکھی گئی تھی جس کی سرپرستی جناب نسیم صاحب نے کی، اور صدارت حضرت مولانا محبوب ثقافی نے کی.
افتتاحی بیان حضرت مولانا واجد علی ثقافی صاحب کا ہوا. انھوں نے ادارۂ شرعیہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس کے ایجنڈوں کو لوگوں کے سامنے پیش کیا.
انھوں نے کہا کہ ہمارا دستور ہمیں اپنے حقوق کی حصول یابی کے لیے آواز اٹھانے کی اجازت دیتا ہے. نیز یہ بھی کہا کہ ہماری قوم کے لوگوں کے اندر سیاسی، سماجی سمجھ کم ہے. انھیں اس سے بھی لیس ہونا چاہیے.
مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی نے کہا کہ ہمیں ہر محاذ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہر میدان میں ہم دوسروں کے محتاج ہیں – لہٰذا اب اپنے بچوں کو ہر فیلڈ میں اتارنے کی ضرورت ہے اور تعلیمی میدان میں اہل ثروت حضرات غریبوں کا تعاون کریں تاکہ صلاحیتیں ضائع نہ ہو اور غریب بچہ بھی پڑھ لکھ کر سماج میں اچھی زندگی گزار سکے.
مولانا اقبال مصباحی نے عوام سے تحریک بیداری کے حوالے سے تائد لی ساتھ ہی انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک میڈل کلاس آدمی اپنے بچوں کو تعلیم اس لیے بھی بہتر طور پر نہیں دے پاتا ہے کہ اس کے گھر میں بیٹیاں بھی ہیں جن کی شادی کے لیے غریب باپ پیسے بچا بچا کر رکھتا ہے تا کہ وہ اپنی بچی کی شادی کر سکے. لہٰذا جہیز جیسی مہلک بیماری کو سماج سے دور کرنا ہوگا اور اس کے علاوہ دیگر تقریبات میں بھی یہ قوم پیسے صرف کرتی ہوئی نظر آتی ہے لہٰذا اصراف سے بچنا ہوگا.
اور یہ بھی کہا کہ اچھے وضائف دے کر اچھے علماے کرام کو امامت کے منصب پر لگائیں.
ہر علاقے میں اسکول کھولنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے بچے اور بچیاں محفوظ رہ سکیں.
جہیز کے لیے ہماری ماں اور بہنیں در در نہ بھٹکے ایسا کوئی اچھا نظام بنیں.درمیان میں قاری منور سیفی نے کہا کہ ہمیں بیدار ہونا ہوگا اگر عوام بیدار رہے گی تو کسی بھی محاذ پر کام کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی ضرورت ہے کہ آپ حضرات بیدار رہیں. ادارۂ شرعیہ کا جو بھی اعلان ہو اس پر سب لیبک کہیں. ان شا اللہ ہمیں کامیابی ملے گی.
آخر میں صدر مجلس مولانا محبوب ثقافی نے کہا کہ ہم لوگ جلد ہی ایک بیٹھک رکھیں گے جس میں یہ فیصلہ لیں گے کہ جس کے یہاں بھی شادی بیاہ میں ڈھول تاشے کا اہتمام ہوگا ایسی شادیوں کا ہم لوگ بائیکاٹ کریں گے. ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ شادیوں میں جو کھڑے کھڑے کھانے کا رواج چل پڑا ہے اس پر بھی روک کی ضرورت ہے اور اپنی بچیوں کے موبائل فون پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے.
مولانا واجد علی ثقافی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا.
شرکاء حضرات کے اسما مندرجہ ذیل ہیں:
حـضـرت مولانا واجد علی ثقافی، مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی، مولانا محبوب ثقافی، مولانا اقبال مصباحی ،قاری عطاء المصطفی ،قاری منور سیفی ،مولانا الیاس ،مولانا مبارک اشرفی ،مولانا عبدالرؤف.
ممتاز حسین، رفاقت حسین،محمد شمیم، ماسٹر سراج ،منصور عالم ،محمد نوشاد، قربان انصاری ،عبدالقدوس ،مختار عالم ،محمد اظہار معروف حسن، محمد جمن وغیرہ.