Tuesday, September 17, 2024
Blog

مدرسہ مظاہر علوم (وقف )کی مجلس شوریٰ کا قابل ستائش اقدام

اساتذہ وملازمین کی تنخواہوں میں 40 فی صد کا اضافہ

سہارنپور:(پریس ریلیز)مدرسہ مظاہر علوم (وقف)سہارنپورکے ناظم ومتولی مولانا محمدسعیدی کی دعوت پر مہمان خانہ میں مجلس شوریٰ کا اجلاس مولانا و مفتی نذرتوحیدکی صدارت میں ہوا،اس مجلس میں مدرسہ کے اوقاف اورشعبہ ٔجائیدادکی رپورٹ پر غور وفکر کیا گیااس کے علاوہ تمام دفاترکی تفصیلی رپورٹیں پیش ہوئیں، معزز اراکین شوریٰ نے اپنے اطمینان ومسرت کا اظہار کیا۔
بہت سے حضرات کی ترقیات کے علاوہ جدید تقررات بھی عمل میں آئے ،اسی کے ساتھ شعبۂ تعمیرات کی رپورٹ بھی سنی گئی ،مجلس شوریٰ نے تمام اساتذہ وملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد کاخوشگوار اضافہ کیاگیا ۔
ماضی قریب میں مولانامفتی شکیل احمد قاسمی سیتاپوری ،مدرسہ کے صدر مدرس مولانامحمد یعقوب شمسی سہارنپوری اوربدرالزماں الہ آبادی (برادرخردمولاناقمرالزماں)کے انتقال پرملا ل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور تعزیتی قرار دادمنظور ہوئی ۔
شرکت کرنے والے اراکین شوریٰ میں اجراڑہ سے بنگلور سے مولانا شعیب اللہ خان صاحب مفتاحی وڈاکٹر مولانا سیدمحمد افضل حسین قاسمی ،چتراسے جناب مولانامفتی نذر توحید صاحب مظاہری ،اندورسے مولانا قاضی ابو ریحان ندوی ، خانقاہ رائے پورسے الحاج عتیق احمد صاحب ،خانقاہ بوڑیہ کے الحاج حافظ پیرجی حسین احمد نے شرکت کی۔
پیر جی حافظ حسین احمد بوڑیوی کی دعاپر مجلس کا اختتام ہوا،مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی علالت کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے ، ان کے بھی دعائے صحت ودرازیٔ عمر کی گئی ۔

Leave a Response