All India NewsBlog

جنگ بدرکی فتح مسلمانوں کو دعوت عمل دے رہی ہے: مولانامحمدقطب الدین رضوی۔

Share the post

مسجدرضارانچی میں شھداء بدرکانفرنس بحسن وخوبی اختتام پزیر، ہوئ رقت آمیزدعا۔

رانچی:- مسجد رضا، قریشی محلہ گدڑی رانچی میں جمیعت القریش پنچایت واہلیان محلہ گدڑی قریشی محلہ رانچی کی جانب سے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی کی سرپرستی اور مسجدرضاکے امام وخطیب مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی صدرسنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کی صدارت میں 17/ رمضان المبارک 1447 ہجری مطابق 7/ مارچ 2026 بروز سنیچر بعد نمازظہر تاریخ ساز”شھداءبدر
کانفرنس” بحسن وخوبی اختتام پزیرہوئ، کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور شعراء کرام نے نعتیہ کلام پیش کیا، خطباء نے جنگ بدرسے متعلق مبسوط گفتگو کی، مجمع عام سے خطاب کرتے ہوے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے ناظم اعلی نے کہاکہ قلیل تعداد میں بھی اللہ تعالی نے اپنے محبوب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے مسلمانوں کو فتح ونصرت عطافرمایا، ناظم اعلی نے کہاکہ جنگ بدر کی فتح ہمیں دعوت فکروعمل دے رہی ہے کہ مسلمان تواضع، انکساری، اخلاقی کردار کے ساتھ ہرمعاملات میں اللہ ورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کریں، مولانامفتی فیض اللہ مصباحی نے کہاکہ قرآن پاک میں اللہ تعالی نے بہت سی جنگوں کاتذکرہ کیاہے لیکن جنگ بدر کاتذکرہ سب سے زیادہ فرمایاہے تاکہ مسلمان کسی بھی بے سروسامانی میں گھبرائیں نہیں اور طاقت ہوتو غروروگھمنڈ نہ کریں، مفتی فیض اللہ مصباحی نے کہاکہ اللہ ورسول کے فرمودات پر عمل پیراہوناکامیابی کی ضمانت ہے، مولانامفتی عبدالقدوس مصباحی نے فرمایاکہ روزہ ورمضان میں مسلمانوں کے اندر روحانی،جسمانی، اندرونی وباہری ہراعتبار سے بہت مضبوط ومستحکم ہوجاتاہے انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو چاہیئے کے غزوات اور کردارصحابہ کی تاریخ کامطالعہ کرناچاہیئے، مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی نے کہاکہ گدڑی قریشی محلہ کے سبھی باشندے بہت ہی مخلص، ایماندار اور مذہبی ذہن وفکرکے لوگ ہیں جو سماجی اور مذہبی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے رہتے ہیں اور ہرسال تاریخ جنگ بدرکے موقع پر اصحاب بدرکی بارگاہ میں اپنانذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔قاری مجیب الرحمن رضوی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ فیروزعنبر، مدحت رانچوی، شاداب منظر و دیگر شعراءکے کلام پیش کیا، قبل نماز عصر صلوۃ وسلام ومولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی کی رقت آمیزدعاپر کانفرنس بحسن وخوبی اختتام پزیرہوئ اہلیان محلہ نے خوب خوب دل کھول کر اصحاب بدرکی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیااور فیوض وبرکات سے معمورہوے۔
کانفرنس میں مولانامحمدقطب الدین رضوی، مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی اور قاری محمد ایوب رضوی کے علاوہ مولانامفتی عبدالقدوس مصباحی، مولانامفتی وسیم رضا، مولاناغلام فاروق مصباحی، مولانامسعود فریدی، مولاناعباس رضوی، مولاناحاجی شمیم اخترحبیبی، مولاناعابدرضافیضی،مولاناعبدالسلام، مولانامحمدعالم، قاری مجیب الرحمن، مولانامجیب الرحمن، مولانامدحت رانچوی، مولاناافروزعنبر،قاری نصراللہ،مولاناعرفان صدیق مصباحی، مولانا محمد حسین حبیبی، مولاناشہاب انور، قاری ریحان رضا، قاری ارشادعالم، مولاناہاشم برکاتی، مولاناابوالحسن وغیرھم شریک ہوے اور اراکین مسجدرضانے کانفرنس کو کامیاب کرنے میں اہم کردارنبھایا، کافی تعدادمیں شریک حاضرین وسامعین کے درمیان ارکان جلسہ نے خوش اخلاقی کے ساتھ شیرینی تقسیم کی۔

Leave a Response